Deobandi Books

کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

22 - 34
اونٹ یہ سب تمہاری پرورش کے لیے اﷲ  نے پیدا کیے ہیں۔ اگر سورج نہ ہو تو بادل نہیں برس سکتے، بارش نہیں ہوسکتی، کائنات کا ذرّہ ذرّہ ہماری آپ کی پرورش میں مصروف ہے،یہ ہمارے آپ کے خادم ہیں اور ہم اور آپ کس کے لیے ہیں؟وَاِنَّکُمْ خُلِقْتُمْ لِلْاٰخِرَۃِ8 ؎ اور تم لوگ آخرت کے لیے پیدا ہوئے ہو۔ دنیا کی یہ ساری چیزیں یہ سب ہمارے خدام ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے خادم ہیں، ہم ان کے لیے بنائے گئے ہیں۔
نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال
لہٰذا اپنا جی خوش کرنے کے لیے کسی حسین چہرے کو مت دیکھو چاہے ان کے بدن کتنے ہی نازک آبگینے جیسے ہوں چاہے ان کے لب کتنے ہی نازک ہوں۔ خوب سمجھ لو! یہ نازک موتیاں دراصل گوہرِ حق ہیں      ؎ 
گوہرِ  حق   را   بامرِ   حق   شکن
اللہ تعالیٰ کے موتی کو اللہ تعالیٰ ہی کے حکم سے توڑدو، مگر اس طرح نہیں توڑو کہ انہیں ڈنڈے سے مارو، بس ان سے نظر بچالو، یہی تو ڑنا ہے، اپنا دل توڑو،یہ نہیں کہ جو حسین سامنے نظر آیا اسے ڈنڈا لگا نا شروع کردو، مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کا یہ مطلب نہیں ہے، ذرا مثنوی کی شرح سمجھ لو۔ گوہرِ حق را یعنی یہ اللہ تعالیٰ کے موتی ہیں، یہ حسن انہوں نے ہی دیا ہے لیکن فرمارہے ہیں کہ حسن تو دیا ہے، موتی توبکھرا دیے ہیں مگر سوائے اپنی بیوی کے کسی اور پر نظر مت ڈالو، باقی سب سے نظر بچالو، نظر نیچی کرلو۔ اگر کوئی کہے کہ ہم کو اس کشمکش میں مبتلا کرکے کیا فائدہ ہوا، جب اﷲ نے موتی بکھرادیے اور دیکھنے سے بھی منع کردیا تو اس کشمکش سے فائدہ کیا ہوا؟ تو اصل میں بات یہ ہے کہ اس کشمکش سے قلب اپنی جگہ سے ہٹ جاتا ہے، قلب پر زلزلے آجاتے ہیں اور صحابہ کی سنت ادا ہوجاتی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں آیت نازل ہوئی کہ ان کے دل سے میں نے جہاد میں اتنا کام لیا، اتنا مجاہدہ کرایا، اتنا خون بہایا ہے کہ ان کے قلب اُکھڑ کر حلق تک آگئے:
_____________________________________________
8؎   شعب الایمان للبیہقی:153/13(10097)، بابٌ فی الزھد وقصر الامل، مکتبۃ الرشد/   الدُّر المنثور:490/14، مطبوعۃ قاھرۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مغرب کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ بھی اوّابین میں شامل ہیں 6 1
3 تھوڑا لیکن ضروری عمل نجات کے لیے کافی ہے 7 1
4 خدا کو ہر وقت یاد رکھنا اﷲ کے عاشقوں کا کام ہے 8 1
5 کثرتِ ذکر قربِ الٰہی کا موجب ہے 8 1
6 نفل نماز جگہ بدل بدل کر پڑھنے کی دلیل 10 1
7 غلط طریقےسے نماز پڑھنے پر اس کو دُہرانا واجب ہے 10 1
8 عشاء میں بجائے ۱۷ رکعات کے ۹ رکعات پڑھنا کافی ہے 11 1
9 نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 12 1
10 امت کو بشارت سے دین پر لائیں 12 1
11 دل میں اﷲ کی محبت پیدا ہونے کی علامات 13 1
12 مال کی کثرت فخر کی چیز نہیں ہے 13 1
13 عقل سے کوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا 14 1
14 دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں 15 1
15 عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 16 1
16 خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ کردی جاتی ہے 16 1
17 حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے 17 1
18 راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی 17 1
19 گناہوں کی نحوست کے اثرات 18 1
20 باطل سے بچنے اور راہِ حق پر چلنے کے لیے ایک مسنون دعا 19 1
21 نفس و شیطان کو خوش کرنے کے لیے اﷲ سے دوستی مت توڑو 20 1
22 نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال 22 1
23 متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے 23 1
24 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 24 1
25 ذاکرگناہ گاراور غافل گناہ گار میں فرق 25 1
26 گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ 26 1
27 ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت 27 1
28 گناہوں سے بچنے کا دوسرا نسخہ 28 1
29 موت کا مراقبہ ہر ایک کے لیے مفید نہیں ہے 28 1
30 گناہوں سے بچنے کا تیسرا نسخہ 29 1
Flag Counter