Deobandi Books

کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

23 - 34
وَ  بَلَغَتِ الۡقُلُوۡبُ الۡحَنَاجِرَ
 اور ان پر شدید زلزلہ طاری ہوگیا:
وَ زُلۡزِلُوۡا زِلۡزَالًا  شَدِیۡدًا 9؎
تو جب نظر بچانے سے تمہارے دل پر زلزلہ طاری ہوگا تو اس شدید زلزلے سےصحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کی یہ سنت ادا ہوجائے گی۔ نظر کی حفاظت سے جتنا مجاہدہ ہوگا، جتنا غم ہوگا اس سے پیٹرول بنے گا اور اس پیٹرول سے قوتِ پر واز عطا ہوگی کیوں کہ حدیثِ پاک میں نظر بچانے پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے۔ 
متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے
تو میں عرض کررہا تھا کہ اگر چین سے رہنا ہے تو  گناہوں سے بچنا پڑے گا، اب لوگ کہتے ہیں کہ ملّا دنیا چھڑاتا ہے، ملّا ہمارے عیش کو چھینتا ہے، نہ جانے کس ملّا کے پلے پڑگئے ہیں، اختر نے تو جن ملاؤں کی جوتیاں اٹھائی ہیں وہ تو یہی کہتے تھے کہ گناہ سے بچنے میں بڑا مزہ ہے، بڑا لطف ہے،اور ہمارا مالک جن کے یہ ملّا لوگ وکیل ہیں وہ مالک، وہ اﷲ تعالیٰ قرآن میں فرمارہے ہیں کہ
فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ  حَیٰوۃً  طَیِّبَۃً  10؎
 اگر تم ایمان لاؤ اور اعمالِ صالحہ کروتو ہم تمہیں ضرور بالضرور لطف والی زندگی دیں گے۔ اب بتائیے کہ کس نے کہا کہ ملّا بننے سے لطف ختم ہوجاتا ہے؟ دیکھو جس نے پیدا کیا ہے وہ کیا فرمارہے ہیں؟ وہ قرآنِ پاک میں اعلان فرمارہے ہیں کہ اگر پریشانی کی زندگی خریدنا ہے تو ہمیں چھوڑ کر چلے جاؤ، پھر جہاں جاؤ گے نافرمانیوں میں مبتلا ہوجاؤگے کیوں کہ
فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا 11؎
_____________________________________________
9؎    الاحزاب:10-11
10؎    النحل:97
11؎    طٰہٰ:124
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مغرب کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ بھی اوّابین میں شامل ہیں 6 1
3 تھوڑا لیکن ضروری عمل نجات کے لیے کافی ہے 7 1
4 خدا کو ہر وقت یاد رکھنا اﷲ کے عاشقوں کا کام ہے 8 1
5 کثرتِ ذکر قربِ الٰہی کا موجب ہے 8 1
6 نفل نماز جگہ بدل بدل کر پڑھنے کی دلیل 10 1
7 غلط طریقےسے نماز پڑھنے پر اس کو دُہرانا واجب ہے 10 1
8 عشاء میں بجائے ۱۷ رکعات کے ۹ رکعات پڑھنا کافی ہے 11 1
9 نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 12 1
10 امت کو بشارت سے دین پر لائیں 12 1
11 دل میں اﷲ کی محبت پیدا ہونے کی علامات 13 1
12 مال کی کثرت فخر کی چیز نہیں ہے 13 1
13 عقل سے کوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا 14 1
14 دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں 15 1
15 عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 16 1
16 خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ کردی جاتی ہے 16 1
17 حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے 17 1
18 راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی 17 1
19 گناہوں کی نحوست کے اثرات 18 1
20 باطل سے بچنے اور راہِ حق پر چلنے کے لیے ایک مسنون دعا 19 1
21 نفس و شیطان کو خوش کرنے کے لیے اﷲ سے دوستی مت توڑو 20 1
22 نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال 22 1
23 متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے 23 1
24 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 24 1
25 ذاکرگناہ گاراور غافل گناہ گار میں فرق 25 1
26 گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ 26 1
27 ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت 27 1
28 گناہوں سے بچنے کا دوسرا نسخہ 28 1
29 موت کا مراقبہ ہر ایک کے لیے مفید نہیں ہے 28 1
30 گناہوں سے بچنے کا تیسرا نسخہ 29 1
Flag Counter