Deobandi Books

کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

21 - 34
کرتے ہیں ان کے بارے میں حضرت ایک شعر پڑھا کرتے تھے      ؎
بقول دشمناں  پیمانِ دوستاں بشکستی
ببیں کہ از کہ بریدی و  با  کہ پیوستی
دشمنوں کے کہنے پر اپنے مالک اوردوست کے عہد کو تم نے توڑ دیا، نفس و شیطان دونوں دشمن ہیں، نفس دشمن وزیرِ داخلہ ہے اور شیطان وزیرِ خارجہ ہے، خارج والا یعنی باہر کا دشمن کم خطرناک ہوتا ہے اور داخل والا دشمن گھر کا بھیدی ہوتا ہے، کہتے ہیں نا کہ گھر کا بھیدی بڑا خطرناک ہوتا ہے تو شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ یہ شعر پڑھا کرتے تھے کہ دشمن کے کہنے سے اپنے دوست یعنی اﷲ کے پیمانِ دوستی کو کیوں توڑتے ہو     ؎
بقول دشمناں پیمانِ دوستاں بشکستی
بندے کے لیے وہ گھڑی بڑی منحوس ہے جب وہ اپنے مالک کو ناراض کرتا ہے، یہ نہایت غیر شریفانہ بات ہے،یہ انتہائی کمینگی ہے کہ ہم ایسے مالک کو ناراض کریں جس نے ہمارے لیے زمین بنائی، سورج بنایا۔ اگر اللہ سورج کو ختم کردے، اگر سورج نہ نکلے تو غلّہ کیسے پیدا ہوگا؟ تب میں مال داروں سے کہوں گا کہ اب نوٹوں کی گڈیاں چبا کے دکھاؤ، اب دیکھو کہ معدے میں کتنا خون بنتا ہے اور اس سے تمہاری کتنی کمزوری دور ہوتی ہے؟ اس لیے نوٹ کمانے والو! یہ نہ سمجھو کہ یہ میرے دست وبازو نے کمایا ہے، یہ سمجھو کہ یہ اللہ کی دین ہے:
اَللہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ  وَ یَقۡدِرُ7 ؎
اﷲ تعالیٰ جس کی روزی چاہتے ہیں بڑھاتے ہیں اور جس کی چاہتے ہیں کم کردیتے ہیں تو یہ سوچو کہ اگر سورج نہ ہوتا تو غلّہ نہ پکتا، بادل نہ بنتے، بارش نہ ہوتی، یہ سب سمندر، پہاڑ، سورج، چاند، ستارے ہماری آپ کی پرورش میں لگے ہوئے ہیں۔
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:اِنَّمَا الدُّنْیَا خُلِقَتْ لَکُمْ  ساری دنیا زمین و آسمان، چاند ستارے، سورج، سمندر، پہاڑ، دریا، جانور ، بکریاں ، گائیں، بیل، بھینسیں، 
_____________________________________________
7؎    الرعد:26
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مغرب کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ بھی اوّابین میں شامل ہیں 6 1
3 تھوڑا لیکن ضروری عمل نجات کے لیے کافی ہے 7 1
4 خدا کو ہر وقت یاد رکھنا اﷲ کے عاشقوں کا کام ہے 8 1
5 کثرتِ ذکر قربِ الٰہی کا موجب ہے 8 1
6 نفل نماز جگہ بدل بدل کر پڑھنے کی دلیل 10 1
7 غلط طریقےسے نماز پڑھنے پر اس کو دُہرانا واجب ہے 10 1
8 عشاء میں بجائے ۱۷ رکعات کے ۹ رکعات پڑھنا کافی ہے 11 1
9 نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 12 1
10 امت کو بشارت سے دین پر لائیں 12 1
11 دل میں اﷲ کی محبت پیدا ہونے کی علامات 13 1
12 مال کی کثرت فخر کی چیز نہیں ہے 13 1
13 عقل سے کوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا 14 1
14 دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں 15 1
15 عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 16 1
16 خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ کردی جاتی ہے 16 1
17 حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے 17 1
18 راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی 17 1
19 گناہوں کی نحوست کے اثرات 18 1
20 باطل سے بچنے اور راہِ حق پر چلنے کے لیے ایک مسنون دعا 19 1
21 نفس و شیطان کو خوش کرنے کے لیے اﷲ سے دوستی مت توڑو 20 1
22 نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال 22 1
23 متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے 23 1
24 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 24 1
25 ذاکرگناہ گاراور غافل گناہ گار میں فرق 25 1
26 گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ 26 1
27 ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت 27 1
28 گناہوں سے بچنے کا دوسرا نسخہ 28 1
29 موت کا مراقبہ ہر ایک کے لیے مفید نہیں ہے 28 1
30 گناہوں سے بچنے کا تیسرا نسخہ 29 1
Flag Counter