Deobandi Books

کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

16 - 34
عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے
تو حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نوراللہ مرقدہٗ فرماتے ہیں کہ پہلے چند دن بادشاہوں کے پاس رہ کر دیکھ لو کہ ان کے پاس کتنا چین ملتا ہے پھر کچھ دن لکھ پتیوں، کروڑ پتیوں کے پاس رہ لو، کچھ دن بلڈنگ والوں کے پاس رہ لو، کچھ دن ان جوانوں کے پاس بھی رہ لو جو ٹیڈیوں سے نظریں خراب کر رہے ہیں، سینما اور وی سی آر اور ٹیڈیوں میں اپنی زندگی اور جوانی کو برباد کر رہے ہیں، معشوق کی بھی صحت خراب ہے اوران کے ساتھ عاشق کی بھی صحت خراب ہے اور دونوں پر خدا کی لعنت بھی ہوتی ہے اور یہ یک طرفہ لعنت نہیں ہے بلکہ دیکھنے والوں پر بھی لعنت اور دِکھانے والی عورتوں پر بھی لعنت ، اور لعنت کےمعنیٰ کیا ہیں؟ آج اس لفظ کے معنیٰ بھی آپ جان لیجیے کہ لعنت کےمعنیٰ کیاہیں، سب لوگ کہتے ہیں کہ ارے لعنت ہو تجھ پر !لیکن لعنت کے معنیٰ ہیں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری ، لہٰذا خدا ئے تعالیٰ کی رحمت سے دوری کا عذاب یہ ہے کہ صحتِ جسمانی بھی خراب ہے اور دل میں بھی پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں کیوں کہ جب پری آئی تو شانی بھی آئی، پریشانی میں پری بھی موجود ہے، جس نے پری سے دل لگایا تو فوراً شانی بھی آجاتی ہے پھر وہ مل کر پریشانی بن جاتی ہے لہٰذا کوئی عاشقِ مجاز چین سے نہیں ہے۔
خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ  کردی جاتی ہے
الحمد للہ! بہت سے نوجوان بچے میرے ہاتھوں پر بیعت ہیں، بنگلہ دیش، ہندوستان، پاکستان جہاں بھی سفر ہوتا ہے جب کوئی مجھ سے کہتا ہے کہ مجھے بدنگاہی کا مرض ہے، عورتوں اور لڑکوں کو بُری نظر سے دیکھنے کا مرض ہے، ٹیڈیوں کو دیکھ کر میرا دماغ خراب ہوجاتا ہے، مجھے گندے گندے خیالات آتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ کچھ اور گناہوں کی بھی عادت ہے تو میں ان سے ایک بات کہتا ہوں کہ تمہاری بات سن کر دل میں فوراً ایک آیت آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو میری نافرمانی کرے گا میں اس کی زندگی کو تلخ اور کڑوی اور پریشان کردوں گا۔ تو اختر ان سے فوراً یہ پوچھتا ہے کہ خدا کی قسم کھا کر کہو، قرآن سرپر رکھ کر کہو کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مغرب کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ بھی اوّابین میں شامل ہیں 6 1
3 تھوڑا لیکن ضروری عمل نجات کے لیے کافی ہے 7 1
4 خدا کو ہر وقت یاد رکھنا اﷲ کے عاشقوں کا کام ہے 8 1
5 کثرتِ ذکر قربِ الٰہی کا موجب ہے 8 1
6 نفل نماز جگہ بدل بدل کر پڑھنے کی دلیل 10 1
7 غلط طریقےسے نماز پڑھنے پر اس کو دُہرانا واجب ہے 10 1
8 عشاء میں بجائے ۱۷ رکعات کے ۹ رکعات پڑھنا کافی ہے 11 1
9 نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 12 1
10 امت کو بشارت سے دین پر لائیں 12 1
11 دل میں اﷲ کی محبت پیدا ہونے کی علامات 13 1
12 مال کی کثرت فخر کی چیز نہیں ہے 13 1
13 عقل سے کوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا 14 1
14 دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں 15 1
15 عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 16 1
16 خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ کردی جاتی ہے 16 1
17 حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے 17 1
18 راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی 17 1
19 گناہوں کی نحوست کے اثرات 18 1
20 باطل سے بچنے اور راہِ حق پر چلنے کے لیے ایک مسنون دعا 19 1
21 نفس و شیطان کو خوش کرنے کے لیے اﷲ سے دوستی مت توڑو 20 1
22 نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال 22 1
23 متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے 23 1
24 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 24 1
25 ذاکرگناہ گاراور غافل گناہ گار میں فرق 25 1
26 گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ 26 1
27 ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت 27 1
28 گناہوں سے بچنے کا دوسرا نسخہ 28 1
29 موت کا مراقبہ ہر ایک کے لیے مفید نہیں ہے 28 1
30 گناہوں سے بچنے کا تیسرا نسخہ 29 1
Flag Counter