Deobandi Books

کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

12 - 34
مل جائے گی یعنی چار فرض، دو سنتِ مؤکدہ اور تین وتر پڑھ لیجیے ۔
نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 
مگر پورے اطمینان و سکون اور اس دھیان سے پڑھیے کہ اللہ تعالیٰ ہم کو دیکھ رہے ہیں، سجدے میں، رکوع میں ہر وقت یہ سمجھیے کہ آج میری روح اللہ کی رحمت سے رکوع میں ہے، آپ تو اپنے جسم پر نظر رکھتے ہیں حالاں کہ اصل میں روح ہی رکوع کررہی ہے، اگر جان نکل جائے تو دیکھوں کہ کون رکوع کرتا ہے، تو جب رکوع کیجیے تو  یہ سوچئے کہ میری روح اس وقت جسم کی سواری کے ساتھ اﷲ کے سامنے جھکی ہوئی ہے اور جب سجدہ کیجیے تو یہ سوچئے کہ میری روح ساجد ہے، سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی میری روح کہہ رہی ہے، سر کی حرکت، زبان کی حرکت روح ہی سے ہے اور یہ بھی سوچئے کہ یہ میری آخری نماز ہے جیسے پچھلے جمعہ ایک مراقبہ بتایا تھا کہ جب نیت باندھو تو سمجھ لو کہ میرا جنازہ باہر رکھا ہوا ہے اور مؤذن نے اعلان کردیا کہ نماز کے بعد فلاں صاحب کاجنازہ ہوگا اور دل میں اپنا نام سوچ لو اور سوچ لو کہ اب دوسری نماز نہیں ہے، یہی آخری نماز ہے، ان شاء اللہ اس طرح نماز میں دل لگ جائے گا اور وسوسے بھی نہیں آئیں گے۔یہ بہت عجیب مراقبہ ہے۔
امت کو بشارت سے دین پر لائیں
اس طریقے سے اصلاح اور تربیت اور دین کی دعوت دو کہ امت پر گراں نہ گزرے، اس امت کو بشارت سے دین پر لے کر آؤ، اس پر گرانی مت کرو کہ ایک دم سے بہت زیادہ وظیفے بتلا دیے، پہلا ہی سبق اس کو ایم ایس سی کا دے دیا، جس نے ابھی اے بی سی ڈی بھی نہیں شروع کی اس کو پہلے ہی دن کہہ دیا کہ اتنے تہجد اور اوّابین بھی پڑھو۔ نہیں! پہلے فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ پڑھواؤ اس کے بعد دھیرے دھیرے اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے لیے تھوڑا سا وظیفہ بھی بتادو یعنی کچھ وٹامن سی، ڈی اور سیرپ بھی پلاتے رہو، پھر جب طاقت آجائے گی تو خود ہی بھاگے گا۔ اب ایک ٹائیفائڈ کا مریض لیٹا ہوا ہے، چالیس دن کا بخار ہے، کمزور ہوگیا ہے، اس کو کہو کہ بھاگو، وہ کیسے بھاگے گا ، بھاگے گا تو بے ہوش ہوکر گر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مغرب کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ بھی اوّابین میں شامل ہیں 6 1
3 تھوڑا لیکن ضروری عمل نجات کے لیے کافی ہے 7 1
4 خدا کو ہر وقت یاد رکھنا اﷲ کے عاشقوں کا کام ہے 8 1
5 کثرتِ ذکر قربِ الٰہی کا موجب ہے 8 1
6 نفل نماز جگہ بدل بدل کر پڑھنے کی دلیل 10 1
7 غلط طریقےسے نماز پڑھنے پر اس کو دُہرانا واجب ہے 10 1
8 عشاء میں بجائے ۱۷ رکعات کے ۹ رکعات پڑھنا کافی ہے 11 1
9 نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 12 1
10 امت کو بشارت سے دین پر لائیں 12 1
11 دل میں اﷲ کی محبت پیدا ہونے کی علامات 13 1
12 مال کی کثرت فخر کی چیز نہیں ہے 13 1
13 عقل سے کوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا 14 1
14 دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں 15 1
15 عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 16 1
16 خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ کردی جاتی ہے 16 1
17 حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے 17 1
18 راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی 17 1
19 گناہوں کی نحوست کے اثرات 18 1
20 باطل سے بچنے اور راہِ حق پر چلنے کے لیے ایک مسنون دعا 19 1
21 نفس و شیطان کو خوش کرنے کے لیے اﷲ سے دوستی مت توڑو 20 1
22 نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال 22 1
23 متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے 23 1
24 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 24 1
25 ذاکرگناہ گاراور غافل گناہ گار میں فرق 25 1
26 گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ 26 1
27 ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت 27 1
28 گناہوں سے بچنے کا دوسرا نسخہ 28 1
29 موت کا مراقبہ ہر ایک کے لیے مفید نہیں ہے 28 1
30 گناہوں سے بچنے کا تیسرا نسخہ 29 1
Flag Counter