Deobandi Books

کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

27 - 34
ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت
اگر کوئی زیادہ طاقتور ہے تو شیخ سے مشورہ کرکے روزانہ پانچ سو مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھنے کی اجازت ہے۔روزانہ پانچ سو مرتبہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھنے سے پانچ مہینے میں پچھتر ہزار مرتبہ ہوجائے گا پھر اس میں سے پانچ ہزار اسٹاک میں رکھ کر ستر ہزار کا ثواب کبھی اپنے ابا کو بخش دو، کبھی اماں کو بخش، دو کیوں کہ مشکوٰۃ کی شرح میں ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جو شخص ستر ہزار لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ کا ثواب کسی کو بخشے گا تو بخشنے والا بھی بخشا جائے گا اور جس کو بخشے گا اس کو بھی بخش دیا جائے گا۔ غَفَرَ اللہُ لِمَنْ قَالَ وَلِمَنْ قِیْلَ لَہٗ14؎ یعنی جو پڑھنے والا ہے وہ بھی بخشا جائے گا اور جس کو بخشے گا وہ بھی بخشا جائے گا۔ تو پانچ ماہ میں آپ کے ذکرسے ایک مردے کی مغفرت کا سامان ہوگیا۔ جس وقت یہ پارسل جاتا ہے دوستو! ماں باپ خوشی کے مارے وجد میں آجاتے ہیں کہ آہ! میرے بیٹے نے آج مجھے اتنا بڑا پارسل بھیجا ہے۔ تو آپ کے ذکر نے آپ کو خدا والا بھی بنایا اور آپ کے مردوں کی مغفرت کا سامان بھی بنایا، قلب میں نور بھی عطا ہوا اور اللہ سے ملاقات بھی ہوئی کیوں کہ آسمانوں کو پار کرکے ہمارا ذکر اللہ سے ملاقات کرتا ہے۔ تو اگر پانچ سو نہ ہوسکے تو تین سو ہی پڑھ لو، اگر وہ بھی نہ ہوسکے توایک ہی تسبیح پڑھ لو۔آج کل ضعف کا زمانہ ہے اس لیے میں یہی مشورہ دیتا ہوں کہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ کی ایک ہی تسبیح پڑھو۔کیوں کہ حدیث میں ہے کہ جو سو مرتبہ روزانہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہ پڑھے گا اس کا چہرہ قیامت کے دن چاند کی طرح روشن ہوگا۔
اس کی شرح اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ ڈالی کہ جب وہ سو مرتبہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو نور والے اعمال کی توفیق دے گا اور اندھیرے والے اعمال سے بچائے گایعنی نیکیوں کی توفیق دے گا اور گناہوں سے بچائے گا اور اس کے بدلے میں  اللہ تعالیٰ اس کا چہرہ چاند کی طرح روشن کردے گا۔مرنے کے بعد پتا چلے گا کہ وقت کی کیا قیمت ہے۔ تو ایک نسخہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہ کے ذکر کا ہوگیا، اس کے علاوہ استغفار، درود شریف اور اللہ اللہ کی ایک ایک تسبیح پڑھ لواور ایک پاؤ سپارے کی تلاوت کر لو۔
_____________________________________________
14؎   مرقاۃ المفاتیح: 200/3،باب ماعلی المأموم من المتابعۃ وحکم المسبوق،دارالکتب  العلمیۃ،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مغرب کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ بھی اوّابین میں شامل ہیں 6 1
3 تھوڑا لیکن ضروری عمل نجات کے لیے کافی ہے 7 1
4 خدا کو ہر وقت یاد رکھنا اﷲ کے عاشقوں کا کام ہے 8 1
5 کثرتِ ذکر قربِ الٰہی کا موجب ہے 8 1
6 نفل نماز جگہ بدل بدل کر پڑھنے کی دلیل 10 1
7 غلط طریقےسے نماز پڑھنے پر اس کو دُہرانا واجب ہے 10 1
8 عشاء میں بجائے ۱۷ رکعات کے ۹ رکعات پڑھنا کافی ہے 11 1
9 نماز میں دل لگانے کا ایک عجیب مراقبہ 12 1
10 امت کو بشارت سے دین پر لائیں 12 1
11 دل میں اﷲ کی محبت پیدا ہونے کی علامات 13 1
12 مال کی کثرت فخر کی چیز نہیں ہے 13 1
13 عقل سے کوئی خدا تک نہیں پہنچ سکتا 14 1
14 دنیا میں بھی اللہ والوں کے سوا کسی کو چین حاصل نہیں 15 1
15 عشقِ مجازی خدا کی رحمت سے دوری کا سبب ہے 16 1
16 خدا کے نافرمان کی زندگی تلخ کردی جاتی ہے 16 1
17 حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے 17 1
18 راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی 17 1
19 گناہوں کی نحوست کے اثرات 18 1
20 باطل سے بچنے اور راہِ حق پر چلنے کے لیے ایک مسنون دعا 19 1
21 نفس و شیطان کو خوش کرنے کے لیے اﷲ سے دوستی مت توڑو 20 1
22 نظر بچانے سے سنتِ صحابہ ادا ہونے پر ایک عجیب استدلال 22 1
23 متقی لوگوں کی حیات بالطف ہوجاتی ہے 23 1
24 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 24 1
25 ذاکرگناہ گاراور غافل گناہ گار میں فرق 25 1
26 گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ 26 1
27 ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت 27 1
28 گناہوں سے بچنے کا دوسرا نسخہ 28 1
29 موت کا مراقبہ ہر ایک کے لیے مفید نہیں ہے 28 1
30 گناہوں سے بچنے کا تیسرا نسخہ 29 1
Flag Counter