کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟ |
ہم نوٹ : |
|
کہیں کہ ہمیں تو پتا بھی نہیں چلتا، ہمیں تو گناہوں سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی، یہ دل کے مردہ ہونے کی علامت ہے۔ شیطان کے جوتے کھوپڑی پر لگ رہے ہیں اور کسی کو احساس بھی نہ ہو تو سمجھ لو کہ اس کا دل مردہ ہو رہا ہے، یہ بہت خطرناک حالت ہے۔ گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ اس لیے دوستو! اگر اللہ تعالیٰ کو زیادہ چاہتے ہو تو گناہ کا چھوڑنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔ اب اس کے چند نسخے بھی سن لو تاکہ گناہ چھوڑنا آسان ہوجائے اور جلد توبہ نصیب ہوجائے۔ نمبر ایک، کم سے کم روزانہ ایک تسبیح لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ کی پڑھیں۔ جب لَاۤ اِلٰہ کہیے تو یہ مراقبہ کیجیے کہ غیر اللہ دل سے نکل رہا ہے اور ہماری لَاۤ اِلٰہ عرش تک پہنچ رہی ہے اور جب اِلَّا اللہ کہیے تو یہ مراقبہ کیجیے کہ دل میں اﷲ کا نور آرہا ہے۔ اب میں اسے احادیث سے ثابت کروں گا۔ یہ حدیث کا مضمون ہے کہ: لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ 12؎لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہ آسمانوں کو کاٹتی ہوئی عرشِ اعظم تک چلی جاتی ہے اور وہاں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتی ہے۔ یہ مشکوٰہ شریف کی روایت ہے۔ جب لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہ پڑھیں تو دس پندرہ مرتبہ پڑھنے کے بعد مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بھی پڑھ لیجیے پھر آخر میں درود شریف پڑھ کر دعا کرلیں کہ یا اللہ! اس کی برکت سے میرا ایمان ہرا بھرا کردیں تازہ کردیں،کیوں کہ حدیث میں ہے: جَدِّدُوْا اِیْمَانَکُمْ بِقَوْلِ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 13؎لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ کے قول سے اپنا ایمان ہرا بھرا کرو۔ _____________________________________________ 12؎جامع الترمذی:191/2، باب بعد بیان باب عقد التسبیح بالید،ایج ایم سعید۔ذکرہ بلفظ دون اللہ حجاب/ مشکٰوۃ المصابیح:21/2 (2313)، باب ثواب التسبیح و التحمید،المکتبۃ الامدادیۃ ، ملتان 13؎کنز العمال، 416/1 ،(1768)، با ب فی الذکر وفضیلتہ، مطبوعۃمؤسسۃ الرسالۃ