کیف روحانی کیسے حاصل ہو ؟ |
ہم نوٹ : |
|
گناہ کرنے کے بعد تم کو پریشانی آتی ہے؟ دل میں بے چینی پیدا ہوتی ہے یا تمہیں چین ملتا ہے؟ واللہ! میں قسم کھا کر مسجد میں کہتا ہوں کہ آج تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ نافرمانی کی راہوں سے مجھے بڑا سکون ملتا ہے، ہر شخص نے یہی کہا کہ مجھے چین نہیں ہے، پریشان ہوں، مارفیا کا انجکشن لگا رہا ہوں، کوئی کہتا ہے کہ ویلیم فائیو کھا رہا ہوں، جن ملکوں کو لوگ ترقی یافتہ کہتے ہیں آج ان ملکوں میں دیکھو کہ کتنی خودکشیاں ہورہی ہیں، کتنے لوگ حرام موت مررہے ہیں، عشق بازی میں اسی طرح اموات آتی ہیں۔ حصولِ ولایت کا دارومدار صحبتِ اہل اﷲ پر ہے تو میں یہ عرض کررہا ہوں کہ اطمینان کا راستہ چاہتے ہو، زمین کے اوپر بھی زمین کے نیچے بھی ، قبروں میں بھی، پل صراط پر بھی، میدانِ محشر میں بھی بلکہ جنت تک تو اللہ کے بن جاؤ، خدا کے ہو جاؤ، نفس سے دور ہوجاؤ، غلاموں کی غلامی چھوڑ دو، نفس تمہارا غلام ہے لہٰذا نہ نفس کی بات مانو، نہ شیطان کی بات مانو، معاشرہ اور کائنات کو بھی مت دیکھو کہ دنیا سینما دیکھ رہی ہے چلو ہم بھی دیکھ لیتے ہیں، کوئی زہر کھا رہا ہے تو اس کی نقل مت کرو، کوئی کنویں میں اور گٹر میں گر رہا ہے اس کی نقل مت کرو، دیکھا دیکھی سے کام مت کرو، یہ دیکھو کہ زہر کھانے والوں کا حال کیا ہورہا ہے، لیکن اس دلدل سے نکلنا، نفس کے شکنجوں سے اور نفس کے دست وبازو سے اپنی جان کو اور روح کو چھڑانا آسان نہیں ہے ورنہ ہر شخص ولی اللہ ہو جاتا۔ راہِ سلوک اﷲ تعالیٰ کی مدد کے بغیر طے نہیں ہوسکتی نفس کے چنگل سے نکلنے کا ارادہ تو بہت سے لوگ کرتے ہیں۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ چلو آج ہرن کا شکار کریں ؎ سوئے آ ہوئے بصیدی تافتی خویش را در صید خو کے یافتی مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ شکاری ہرن کا شکار کرنے چلا، اسی طرح تم