Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

26 - 34
اپنے اس صحابی کو یہ بشارت دے دیجیے کہ اس کا یہ استدلال، اس کا یہ طرزِ فکر مجھے بہت پسند آیا اور میں نے اس کی تمام خطائیں معاف کردیں۔
اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب  اللہ تعالیٰ                     کی عظمت میں کمی ہے
اس کا نام بندگی ہے۔ بندگی سے اللہ ملتا ہے ورنہ آدمی کتنی ہی کتب بینی کرلے، ایک لاکھ کتابیں پڑھ لے، دس دس گھنٹے تقریر کرلے اور ساری کائنات میں ٹی وی پر، اخبارات میں اس کی شہرت ہوجائے لیکن اس کا سینہ اﷲ تعالیٰ کی محبت کے درد سے آشنا نہیں ہوسکتا جب تک وہ کسی اہل اﷲ کی جوتیاں نہیں اٹھائے گا کیوں کہ کتابوں سے مقادیرِ علم  عطا ہوتے ہیں یعنی مقادیرِ اعمال مثلاً مغرب کی تین رکعت فجر کی دو رکعت اس کو مقادیر اعمال کہتے ہیں اور   اہل اﷲ کے سینوں سے، ان کی صحبتوں سے، ان کے ساتھ حسنِ ظن سے، ان سے اخلاص کے ساتھ محبت ،عقیدت اور عظمت سے کیفیاتِ اعمال عطا ہوتی ہیں،اور جو اﷲ والوں کی عظمت نہیں کرتا دراصل یہ اﷲ تعالیٰ کی عظمت میں کوتاہ ہے کیوں کہ اﷲ والوں کی عزت وعظمت وتعظیم و تکریم کرنا دراصل اﷲ تعالیٰ ہی کی تعظیم و تکریم ہے۔ اسی لیے اُن لوگوں کو زیادہ فیض ہوا ہے جنہوں نے اپنے مربی سے زیادہ تعلق قائم کیا۔
جب حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پوری کائنات میں مجھے تین چیزیں اَحَبّْ ہیں یعنی سب سے زیادہ پسند ہیں: نمبر۱۔ خوشبو، نمبر۲۔نیک صالحہ بیوی اور نمبر۳۔ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ جب سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ میری گفتگو ہوتی تھی توکَانَ یُحَدِّثُنَا حضور ہم سے گفتگو فرماتے تھے وَکُنَّا نُحَدِّثُہٗ26؎ اورہم حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے گفتگو کرتے تھے۔محدثین لکھتے ہیں کہ یہ گفتگو دنیا کے لیے نہیں ہوتی تھی بلکہ اس لیے ہوتی تھی کہ تہجد کی نماز میں آپ کی روح پاک کا جہاز عرشِ اعظم کا طواف کررہا ہوتا تھا اور اس گفتگو کے ذریعے آپ کی روح پاک کا جہاز آہستہ
_____________________________________________
26؎    المغنی عن حمل الاسفار:150/1(399)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter