صحبت شیخ کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
لہٰذا چقماق پتھر کو آپس میں رگڑ کر اس سے آگ جلایا کرتے تھے۔ تو جب گھر کے مالک نے چقماق پتھر کو رگڑ کردیکھنا چاہا کہ چور کدھر ہے تو وہ چور ایسا ہوشیار تھا کہ جیسے ہی وہ پتھر کو رگڑتا اور روشنی ہوتی تو چور فوراً اس پر انگلی رکھ دیتا تھا اور پھر اندھیرے میں اپنا کام شروع کردیتا تھا۔ اسی طرح شیطان بھی یہ کوشش کرتا ہے کہ جب اشراق، اوّابین، تہجد سے آدمی کے دل میں کچھ نور پیدا ہوا تو کوئی گناہ کرا کے اس پر انگلی رکھ دیتا ہے تاکہ یہ نور تام نہ ہونے پائے اور اس کو رَبَّنَاۤ اَتۡمِمۡ لَنَا نُوۡرَنَا 4؎ کا مقام نہ مل جائے۔ متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں تو دوستو! گناہوں کا چھوڑنا، اﷲ کا ذکر کرنا اور اہل اﷲ کی صحبت اگر مل جائے تو سارے طلبہ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ ان شاء اﷲ آپ روئے زمین پر کہیں پیٹ کے لیے پریشان نہیں ہوں گے۔ بتائیے! کیا آپ اپنے دوستوں کو ذلیل و پریشان دیکھ سکتے ہیں؟ تو اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: وَ اللہُ وَلِیُّ الۡمُتَّقِیۡنَ 5؎جو تقویٰ سے رہتا ہے اس کو میں اپنا ولی بنا لیتا ہوں وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مَخۡرَجًا 6؎اور میں ہمیشہ اپنے اولیاء کو جو متقی ہوتے ہیں ان کو مصیبت سے نکالتا رہتا ہوں وَّ یَرۡزُقۡہُ مِنۡ حَیۡثُ لَا یَحۡتَسِبُ 7؎اور ان کو وہاں سے روزی پہنچاتا ہوں جہاں ان کا گمان بھی نہیں ہوتا وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مِنۡ اَمۡرِہٖ یُسۡرًا 8؎اور ان کے کام کو بھی آسان کردیتا ہوں _____________________________________________ 4؎التحریم:8 5؎الجاثیۃ:19 6؎الطلاق:2 7؎الطلاق:3 8؎الطلاق:4