Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

15 - 34
ہوتی ہے، ایک تو یہ کہ کہیں ہمارے دین کو نقصان نہ پہنچ جائے، دوسرا یہ کہ ہماری جان کو کہیں کینسر نہ ہوجائے، السر نہ ہو جائے، ٹی بی نہ ہوجائے، دمہ نہ ہوجائے، گٹھیا نہ ہوجائے، فالج نہ ہوجائے اور تیسری فکر یہ کہ میری اولاد بیمار نہ ہوجائے، کہیں اس کا ایکسیڈنٹ نہ ہوجائے، کہیں اس کی نوکری نہ چھوٹ جائے اور چوتھی فکر اہل و عیال خاندان والوں کی ہوتی ہے اور پانچویں فکر یہ ہوتی ہے کہ کہیں میرا مال نہ کم ہوجائے۔ایک صحابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی پانچ غم بیان کیے،یہ حدیث کنز العمال میں موجود ہے، آپ نے فرمایا کہ تم یہ دعا پڑھ لیا کرو ان شاء اﷲ ان پانچوں غموں سے بے فکر رہو گے۔ ان صحابی نے کچھ دن پڑھ کر آکے بتایا کہ یارسول اﷲ(صلی اﷲ علیہ وسلم)! جب سے میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا  ہے میرا قلب ان پانچوں غموں سے آزاد ہوکر بالکل چین و سکون سے رہتا ہے۔ اب آپ وہ وظیفہ بھی سیکھ لیجیے اور تین دفعہ میرے ساتھ پڑھ بھی لیجیے۔ وہ دعا ہے بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ12؎ اس دعا کو روزانہ تین دفعہ پڑھنا چاہیے۔
قیامت کے دن آسان حساب کی دعا
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک دعا اور سکھائی:
اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا13؎
اے اﷲ! قیامت کے دن میرا حساب آسان لینا
 ہماری ماں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی اور صدیقِ اکبر کی بیٹی حضرت عائشہ صدیقہ     رضی اﷲ عنہا نے حضور صلی ا للہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اس دعائے نبوت کی شرح فرمائیے کہ آسان حساب کیسے لیا جائے گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی شرح یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن ہمارے نامہ اعمال کو سامنے رکھیں، ایک نظر دیکھیں، بس اور کچھ نہ پوچھیں اور کہیں کہ جاؤجنت میں،یہ نہ پوچھیں کہ نماز کتنی پڑھی تھی اور پڑھی تھی تو کیسی پڑھی تھی بس اﷲ پاک کچھ نہ پوچھیں اور کہیں کہ جاؤ جنت میں۔ لہٰذا دوستو! یہ دعا بھی مانگا کرو۔
_____________________________________________
12؎    کنزالعمال:141/2(3506)، فصل فی جوامع الادعیۃ ،مؤسسۃ الرسالۃ
13؎    کنز العمال :212/2 (3814)، فصل فی جوامع الادعیۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter