Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

10 - 34
پروں میں رکھے جاتے ہیں، اگر مرغی کے نیچے تین دن انڈے رکھے پھر تین دن نکال دیے، پھر تین دن رکھ دیے تو کیا چوزہ نکلے گا؟ اگر تسلسل نہیں رہے گا تو حیات نہیں آئے گی، انڈے میں بچے نہیں پیدا ہوں گے، یہ تسلسل ضروری ہے، ایسے ہی حیاتِ روحانی کے لیے ہمارے اکابر پہلے زمانے میں دوسال تک اپنے شیخ کے پاس رہتے تھے، بعد میں حاجی امداد اﷲ صاحب مہاجر مکی رحمۃ اﷲ علیہ نے چھ مہینے کردیے پھر حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کو رحم آیا کہ اب ہمتیں کمزور ہوگئیں تو بھئی چالیس دن میں ان کا کام ہوجائے۔
یہ آپ کے سامنے اختر جو خطاب کررہاہے جب شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری اعظم گڑھی رحمۃ اﷲ علیہ سے میں نے پہلی ملاقات کی تو پہلی ہی ملاقات میں اپنے شیخ کے یہاں میں نے چالیس دن لگائے اور آپ ہی کے الٰہ آباد کے طبیہ کالج سے اختر نے طب کیا ہے، یہ اختر جو آپ سے بیان کررہا ہے الٰہ آباد میں حسن منزل میں رہتا تھا  اور حسن منزل سے ہمت گنج اور خسرو باغ ہوتے ہوئے تین سال تک طبیہ کالج میں میرا آنا جانا تھا۔ میں یہ اس لیے بتا  رہا ہوں کہ آپ مجھے بھی تھوڑا سا الٰہ آبادی سمجھیے، اجنبی نہ سمجھیے، میں نے یہاں کے امرود بھی بہت کھائے ہیں۔
کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں
خیر اﷲ تعالیٰ نے مجھے اپنے شیخ کے پاس چالیس دن لگانے کی جو توفیق دی تو جوانی کے وہ چالیس دن اتنا کام آئے کہ اس کے بعد میں جب علی گڑھ گیا تو وہاں کے کالج اور یونیورسٹی کے لڑکوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوا، اﷲ کا شکر ہے کہ اپنا نماز روزہ نہیں چھوڑا، کسی سے مرعوب ہو کر یہ نہیں کیا کہ کالج کے لڑکوں کو دیکھ کر شکل بدل دی، داڑھی کٹادی یا کرتا چھوٹا کرلیا غرض کسی کا اثر نہیں ہوا اور وہ چلّہ بڑا کام آیا۔ تو چالیس دن مسلسل کسی اللہ والے کے یہاں لگاؤ، ایک سیکنڈ کی کمی نہ کرو اور وہاں اخلاص کے ساتھ رہو، نہ وہاں کشف وکرامت چاہو، نہ وہاں ہوا پر اُڑنے کی خواہش کرو، نہ وہاں بغیر کشتی کے پانی پر چلنے کاانتظار کرو، کشف وکرامت سب غیراﷲ ہے، یہ لوازمِ ولایت میں سے نہیں ہے۔
ایک شخص حضرت جنید بغدادی رحمۃ اﷲ علیہ کے یہاں دس سال رہا، ایک دن اس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter