Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

13 - 34
اِنۡ تَتَّقُوا اللہَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ فُرۡقَانًا9؎ 
اور اﷲ سے ڈرنے کا ایک انعام یہ بھی ہے کہ اﷲ اسے ایک نور عطا کرتا ہے جس سے حق           و باطل کی تمیز بھی ہوجاتی ہے۔
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ
اب میں آپ کو نو سیکنڈ کا وعظ سنا رہا ہوں، کل کا وعظ پانچ سیکنڈ کا تھا، کل آپ نہیں تھے لہٰذا آپ کی خاطر سے دوبارہ عبارت پڑھ لیتا ہوں۔ الفاظِ نبوت کو غور سے سنا کرو کیوں کہ یہ نورِ نبوت کے کیپسول ہیں، ہر لفظِ نبوت حضور صلی اللہ علیہ سلم کے نور کا کیپسول ہوتا ہے بہت ہی محبت سے سنیے گویا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سنا رہے ہوں، چودہ سو برس پہلے جو         الفاظِ نبوت مسجدِ نبوی میں منبرِ رسول سے نشر ہوئے تھے وہی الفاظ میری زبان آپ کو سنارہی ہے، لہٰذا پانچ سیکنڈ کا وعظ سنیے:
اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ وَ لْیَسَعْکَ بَیْتُکَ وَ ابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ10 ؎
اگر کسی کے پاس سیکنڈ والی گھڑی ہو تو دیکھ لو کہ ٹھیک پانچ سیکنڈلگے ہیں۔ تو اس حدیثِ پاک میں ہے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو، ماں باپ سے نہ لڑو، بزرگوں سے بے ادبی نہ کرو، زبان کو قابو میں رکھو، کسی کو گالی مت دو، مالکانہ تصرف سے اپنی زبان کو اپنا غلام بنا کے رکھو۔ نمبردو۔ اپنے گھر کو وسیع کر لو اپنی عبادات سے یعنی  گھر میں بھی خوب نفلی عبادات کرو، گھر کو قبرستان نہ بناؤ، تھوڑی دیر تلاوت کرلیا کرو، اﷲاﷲ کرلیا کرو، ایک تسبیح لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ  کی پڑھ لی تاکہ جان کلمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پر نکلے۔
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت
جو روزانہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھے گا تو اس کو دو انعام ملیں گے: ایک انعام تو
_____________________________________________
9؎   الانفال:29
10؎    مشکوٰۃ المصابیح: 413 ،  باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter