Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

16 - 34
صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت
جب یہ آیت نازل ہوئی کہ اے ایمان والو! اﷲ والوں کے ساتھ رہو کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ14؎ تو اس کی تفسیر میں علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ بھئی اللہ والوں کے ساتھ کتنا رہو؟ آخر رہنے کی کوئی مقدار تو ہوگی۔ تو فرمایا خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْ15؎  اتنا رہو کہ تم بھی اُن ہی جیسے ہوجاؤ۔
دیکھیے مرغی کا چھوٹا سا بچہ پیدا ہو اور فوراً مرغی کے پاس سے بھاگ جائے تو بلی کھا جائے گی یا نہیں؟ جب تک بچہ مرغی کے برابر نہ ہوجائے مرغی کے پر میں رہے اور اسی کے ساتھ دانہ چگے،مرغی اس کو دانہ کھانا سکھائے گی۔ اسی طرح اﷲ والے بھی اپنے متعلقین کو ذکر کرنا اور آہ ونالہ کرنا سکھاتے ہیں، اﷲ کی یاد میں رونا بھی سکھاتے ہیں، اللہ سے فریاد ومناجات کرنا بھی سکھاتے ہیں   ؎
کس  طرح   فریاد  کرتے   ہیں   بتادو   قاعدہ
اے اسیرانِ قفس  میں نو گرفتاروں میں ہوں
جب چوزے چھوٹے ہوتے ہیں تو اگر ان کے پاس کوئی جائے تو مرغی اُسے دوڑا لیتی ہے مگر جب چوزہ مرغی بن جاتا ہے پھر اسے نگرانی کی ضرورت نہیں رہتی، اسی طریقے سے کسی اللہ والے کے پاس زندگی میں چالیس دن گزار لو تو ان شاء اللہ آپ کی روح کو حیاتِ نو مل جائے گی۔
شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے
میں آپ سے ایک بات عرض کرتا ہوں، ساٹھ برس کے بعض بڈھوں کو حکومت کی جانب سے آرڈر آیا کہ اگر تم ایک مہینے میں یہ امتحان پاس کر لو تو تمہاری تنخواہ پانچ سو یا ہزار روپے زیادہ ہوجائے گی تو سفید بالوں والے بڈھے آدمی بارہ بارہ بجے رات تک سبق یاد کررہے ہیں، میں نے کہا کہ یہ سبق کیوں یاد کررہے ہیں؟کہا کہ تنخواہ بڑھوانے کے لیے۔ مگر آج کوئی
_____________________________________________
14؎   التوبۃ:119
15؎   روح المعانی:56/11 ، التوبۃ (119)،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter