Deobandi Books

صحبت شیخ کی اہمیت

ہم نوٹ :

6 - 34
صحبتِ شیخ کی اہمیت
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ
ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے
آج ایک اہم بات یہ بتانا ہے کہ دین کے ضروری مسائل کا سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہےمثلاً چار رکعات والے فرضوں میں پہلی دو رکعات میں فاتحہ کے بعد سورت ملاتے ہیں اور آخری دو رکعات میں نہیں ملاتے جبکہ چار رکعات والی سنتوں میں ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملاتے ہیں۔ اب ایک شخص نے ظہر کی چار سنتیں ہمیشہ ایسی پڑھیں کہ پہلی دو رکعات میں فاتحہ کے بعد سورت ملاتا تھا اور دو میں سورت نہیں ملاتا تھا۔ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ ایک مرتبہ اس بستی میں ایک عالم آئے، انہوں نے بیان کیا کہ چار سنتوں کی چاروں رکعات میں فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا ضروری ہے۔ اب وہ بڈھا جس نے ساٹھ سال تک غلط نماز پڑھی تھی سر پکڑ کر رونا شروع ہوگیا، عالم صاحب نے پوچھا کہ بھئی کیوں رو     رہے ہو؟اس نے کہا کہ ساٹھ سال کی عبادت ضایع ہوگئی، صحیح مسئلہ آج معلوم ہوا۔ اسی لیے اﷲ سبحانہٗ وتعالیٰ فرماتے ہیں:
فَسۡـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ  اِنۡ کُنۡتُمۡ  لَا  تَعۡلَمُوۡنَ1 ؎
 اگر تم لَاتَعْلَمُوْنَ ہو تو یَعْلَمُوْنَ کے پاس کیوں نہیں جاتے، جب تم کو علم نہیں ہے تو علماء سے پوچھو۔ ابھی اگر جائیداد لکھوانی ہو یا کوئی مکان لینا ہو پھر تو آپ بہت اچھا وکیل تلاش کرتے ہیں اور اس سے کہتے بھی ہیں کہ وکیل صاحب ذرا اس میں ایک لفظ ایسا ڈال دیجیے کہ آیندہ میری پراپرٹی یعنی جائیداد میں کوئی گڑبڑی نہ ہو، مگر جنت کی جائیداد لینے کے لیے کچھ
_____________________________________________
1؎    النحل:43
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 ضروریاتِ دین کا سیکھنا فرض ہے 6 1
3 آیت شریفہ میں اہلِ ذکر سے مراد علماءہیں 7 1
4 اہلِ علم کو اہلِ ذکر سے کیوں تعبیر کیا؟ 7 1
5 علماء کی ناقدری کی وجہ 8 1
6 نفع کامل کے لیے صحبتِ شیخ میں تسلسل ضروری ہے 9 1
7 کشف وکرامات لوازمِ ولایت میں سے نہیں 10 1
8 گناہوں کے ساتھ نسبت مع اللہ کا چراغ روشن نہیں ہو سکتا 11 1
9 متقین کے لیے حق تعالیٰ کی بشارتیں 12 1
10 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا پانچ سیکنڈ کا وعظ 13 1
11 لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی تسبیح پڑھنے پر دو انعامات کی بشارت 13 1
12 تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا 14 1
13 قیامت کے دن آسان حساب کی دعا 15 1
14 صحبتِ شیخ میں رہنے کی مدت 16 1
15 شریعت پر عمل کے لیے ہمتِ مردانہ چاہیے 16 1
16 جمہوریت کا بودہ پن 18 1
17 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نوسیکنڈ کا وعظ 18 1
18 رضا بالقضاء سے دِل پُر سکون رہتا ہے 20 1
19 اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اللہ والوں سے ملے گی 21 1
20 زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا حدیثِ پاک کی شرح 22 1
21 شکر پر ذکر کے تقدّم کی وجہ 24 1
22 ذِکر خالق اور فکر مخلوق کے لیے ہے 24 1
23 اللہ والوں کی عظمت میں کمی کا سبب اللہ تعالیٰ کی عظمت میں کمی ہے 26 1
24 اللہ تعالیٰ کی محبت کائنات کی ہر شے پر غالب ہونی چاہیے 28 1
25 اللہ والوں کے پاس بیٹھنا اللہ تعالیٰ کے پاس بیٹھنا ہے 30 1
26 حق تعالیٰ کے قربِ خاص سے محرومی کا سبب 31 1
Flag Counter