صحبت شیخ کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
حدیثِ پاک میں آتا ہے کہ اس کا چہرہ قیامت کے دن چاند کی طرح روشن ہوگا اور جب اﷲ تعالیٰ فیصلہ کرلیں گے کہ ہمیں اس بندے کا منہ چاند کی طرح اُجالا کرنا ہے تو وہ منہ اُجالا کرنے والے اعمال کی توفیق بھی دے دیں گے اور منہ کالا کرنے والے اعمال سے حفاظت بھی نصیب فرمائیں گے لہٰذا روزانہ ایک تسبیح لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پڑھ لیا کرو۔ اور حدیثِ پاک میں آتا ہے کہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اور اﷲ تعالیٰ میں کوئی حجاب نہیں ہے، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ساتوں آسمان کو عبور کرکے عرشِ اعظم پر جاکر اﷲ تعالیٰ سے ملتی ہے۔ مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَھَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ 11؎یعنی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ میں اور اﷲ میں کوئی پردہ نہیں ہے۔ ارے ہم دور ہیں تو اپنی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وہاں بھیج دیں۔ ارے دوستو! ان سے ملنے کو بہانہ چاہیے تو اﷲ تعالیٰ سے ملاقات ہوگئی کہ نہیں کہ ہماری لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اللہ سے جا کر مل آئی۔ اور جب لَا اِلٰہَ کہو تو یہ تصور کرو کہ دل سے غیراﷲ نکل گیا اور جب اِلَّا اللہُ کہو تو سمجھ لو کہ عرشِ اعظم سے میرے قلب میں اﷲ کا نور آرہا ہے۔ حاجی امداد اﷲ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے ضیاء القلوب میں لکھا ہے کہ جب لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہو تو یہ تصور کرو کہ نور کا ایک ستون ہمارے قلب میں آرہا ہے اور دل میں چاندی کے پانی سے اﷲ کا نام لکھ گیا اور آٹھ دس لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے بعد مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کہہ کر کلمہ پورا کرلیا۔ دوستو! ایک تسبیح پڑھنا کتنا مختصر کام ہے،اﷲ تعالیٰ روزانہ چودہ سو چالیس منٹ زندگی دے رہے ہیں، چوبیس گھنٹے کا دن اور رات ہوتی ہے اور ساٹھ منٹ کا ایک گھنٹہ ہوتا ہے، ساٹھ کو چوبیس سے ضرب دیجیے کتنے منٹ بنے؟ چودہ سو چالیس منٹ۔ میں پہلے ہی سے ضرب تقسیم لگا کے بیٹھا ہوں تاکہ آپ کو زحمت نہ ہو۔ تفکراتِ دنیویہ سے نجات کی دعا ایک چیز اور عرض کردوں کہیں بھول نہ جاؤں۔ عموماً انسان کو پانچ چیزوں کی فکر _____________________________________________ 11؎جامع الترمذی:191/2، باب بعد بیان باب عقد التسبیح بالید،ایج ایم سعید۔ذکرہ بلفظ دون اللہ حجاب۔مشکوۃ المصابیح: 21/2 (2313)، باب ثواب التسبیح و التحمید ، المکتبۃ الامدادیۃ ، ملتان