Deobandi Books

فیضان رحمت الہیہ

ہم نوٹ :

19 - 34
راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا
چناں چہ کل ایک صاحب آئے کہنے لگے کہ میرا ایک عزیز ایم بی بی ایس کا سالانہ امتحان دے رہا ہے، امتحان میں تین مہینے رہ گئے ہیں لیکن زیادہ ذکر، وظیفہ اور تلاوت کرتے کرتے اس کا دماغی توازن غیر معتدل ہوگیا، نعرے مارتا ہے اور ایک مرتبہ امام صاحب کے مصلیٰ پر بیٹھ گیا اور کہتا تھا کہ اب میں نماز پڑھاؤں گا، بڑی مشکل سے اس کو کھینچ کر ہٹایا گیا۔ تو دماغی اعتدال ازحد لازم ہے۔
جو لوگ بلا راہ بر، بغیر راہ نما، بغیر مشایخ اور بزرگوں کے اس راہ میں سفر کرتے ہیں ان کا یہی حشر ہوتا ہے، زیادہ وظیفے پڑھ کر ان کو جلال آتا ہے اور ان کی پاگل پن کی باتوں سے سارا گھر ان سے پریشان رہتا ہے اور دین سے نفرت پیدا ہونے لگتی ہے۔ دین اس کا نام تھوڑی ہے کہ ہر وقت غصے اور چڑچڑاہٹ میں رہو اور دین کو ایسا دِکھاؤ کہ معلوم ہوتا ہے جیسے دین ایک بھیڑیا ہے۔ دین کوئی بھیڑیا نہیں ہے، ایسے لوگوں کی وجہ سے دین سے نفرت پھیلتی ہے۔ لوگ ان کو مجذوب سمجھتے ہیں حالاں کہ یہ مجذوب نہیں پاگل ہیں، زیادہ وظیفہ پڑھنے سے دماغ گرم ہوجاتا ہے اور یہ پاگل ہوجاتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ ہم کو جلال آرہا ہے، جلال ولال کچھ نہیں ہے یہ سب پاگل ہیں، اعتدال اہل اﷲ کی صحبت ہی سے نصیب ہوتا ہے۔
جیسے کار کتنی ہی عمدہ ہو مگر ڈرائیور کا ہونا ضروری ہے اور وہ ڈرائیور بوٹ پہنے گا اور بوٹ بریک پر رکھے گا، بریک لاکھ قیمتی ہو، خواہ سونے کی ہو اور وہ لاکھ کہے کہ صاحب مجھ پر یہ بوٹ نہ رکھیے، میری توہین ہورہی ہے، میری گردن سے اپنا بوٹ ہٹا لیجیے لیکن ڈرائیور کہے گا کہ اے بریک! اگر میں تیری گردن سے بوٹ ہٹا لوں تو  کار کا ایکسیڈنٹ ہوجائے گا پھر نہ تیری خیر ہوگی نہ میری اور میری کار پر جو بیٹھیں گے ان کی بھی خیر نہیں ہے۔ تو شیخ مثل ڈرائیور کے ہوتا ہے، اپنے مرید کی رفتار دیکھتا رہتا ہے۔
 ایک شخص نے حکیم الامت کو لکھا کہ مجھے ذکر میں روشنی نظر آتی ہے۔ وہ یہ   سمجھے کہ اب خلافت نامہ آرہا ہوگا، شیخ کہے گا کہ اب تو میرے مرید کو تجلی نظر آگئی لیکن           حکیم الامت نے فرمایا کہ تمہارے دماغ میں خشکی بڑھ گئی ہے، خمیرہ آبریشم کھاؤ اور صبح        
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
29 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
30 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
31 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
41 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 35
42 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 3
45 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 1
46 اہل اﷲ کی محبوبیت کا راز 9 1
47 اﷲ والوں پر فدا ہونے کا انعام 11 1
48 بدون صحبتِ شیخ کوئی صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 12 1
49 اہل اﷲ کی اہانت کرنے سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے 13 1
50 مومن کی قیمت اس کے دردِ نسبت سے ہے 13 1
51 حسنِ فانی کا انجام 15 1
52 محبت فی اللہ کا انعام 16 1
53 بندوں کا سکون آغوشِ رحمتِ الٰہی میں ہے 17 1
54 راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا 19 1
55 شیخ حماد رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد 21 1
56 دینی خُدّام کے لیے حفاظتِ صحت نہایت ضروری ہے 22 1
57 اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے 23 1
58 فیضانِ رحمتِ الٰہیہ کی علامت 24 1
59 بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام 25 1
60 بیویوں کی دلجوئی کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے 26 1
61 دینی خُدّام پر شانِ رحمت غالب ہونی چاہیے 27 1
62 قبولیتِ دعا کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں 28 1
63 بندوں کی لغزشوں کو معاف کرنا بھی رحمتِ حق کا فیضان ہے 29 1
64 آیتِ بالا سے ایک مسئلے کا استنباط 30 1
Flag Counter