Deobandi Books

فیضان رحمت الہیہ

ہم نوٹ :

8 - 34
پاکستانی نوٹ بے کار ہوجاتے ہیں، وہاں ریال چلتے ہیں۔ ریال پر مجھے ایک شعر یاد آیا۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا تھا      ؎
کسی  کو  آہ    فریبِ  کمال    نے    مارا
میں  کیا  کہوں  مجھے  فکرِ  مآل  نے  مارا
یعنی کسی کو تو بہت عمدہ تقریروں نے مارا اور تکبر میں مبتلا کردیا، اس کو باتیں بہت کرنا آتی ہیں اورکسی کو رات کو رونا بہت آتا ہے تو اس سے بڑائی آگئی کہ آج میں اﷲ کی یاد میں اتنا رویا اب میری بزرگی میں کوئی شک نہیں ہے لَاشَکَّ فِیْ کَوْنِیْ شَیْخًا میرے شیخ ہونے میں اب کوئی شک نہیں رہا۔ تو فرماتے ہیں کہ لوگوں کو اپنے کمالات کے فریب نے مار دیا لیکن مجھے مآل یعنی انجام کی فکر ہے کہ نہ جانے میرا خاتمہ کیسا ہوگا اور میدانِ حشر میں میری قیمت کیا ہوگی۔ لیکن آہ !ہم لوگوں کو آج مآل کی فکر کہاں ہم تو صرف مال کی فکر میں ہیں، اس لیے میں کہتا ہوں     ؎
میں  کیا  کہوں  مجھے  فکرِ  ریال  نے  مارا
اصلی عقل مند کون  لوگ  ہیں؟
لیکن اصلی عقل مند بندے وہی ہیں جنہیں آخرت کے انجام کی فکر ہے، باقی سب تو  بے وقوف ہیں۔ جو رزلٹ آؤٹ ہونے سے پہلے ناز نخرے دِکھا رہا ہو وہ بے وقوف ہے، قیامت کے دن جب نتیجہ نکل آئے، اﷲ تعالیٰ آپ کے روزہ نماز سے خوش ہوجائیں، آپ کے بال سے، آپ کے گال سے، سر سے لے کر پیر تک حضورصلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت کی بندگی کی جتنی ادائیں ہیں سب دیکھ کر اﷲ تعالیٰ آپ کو پسند کرلیں اور خوش ہوجائیں تب سمجھنا کہ آپ سے بڑھ کر دنیا میں کسی کی قیمت نہیں ہے، آپ بادشاہوں سے افضل ہیں اور خدانخواستہ اگر قیامت کے دن اﷲ تعالیٰ فرمائیں کہ ہم تم سے راضی نہیں ہیں تو حضورصلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ سے یوں پناہ مانگو:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ تَصُدَّ عَنِّیْ وَجْھَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ3؎
_____________________________________________
3؎  المعجم الکبیر للطبرانی: ۲۵۸/۷ /کنز العمال:۴۳۲/۷(19643)،فصل فی ارکان الصلٰوۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
29 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
30 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
31 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
41 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 35
42 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 3
45 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 1
46 اہل اﷲ کی محبوبیت کا راز 9 1
47 اﷲ والوں پر فدا ہونے کا انعام 11 1
48 بدون صحبتِ شیخ کوئی صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 12 1
49 اہل اﷲ کی اہانت کرنے سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے 13 1
50 مومن کی قیمت اس کے دردِ نسبت سے ہے 13 1
51 حسنِ فانی کا انجام 15 1
52 محبت فی اللہ کا انعام 16 1
53 بندوں کا سکون آغوشِ رحمتِ الٰہی میں ہے 17 1
54 راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا 19 1
55 شیخ حماد رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد 21 1
56 دینی خُدّام کے لیے حفاظتِ صحت نہایت ضروری ہے 22 1
57 اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے 23 1
58 فیضانِ رحمتِ الٰہیہ کی علامت 24 1
59 بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام 25 1
60 بیویوں کی دلجوئی کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے 26 1
61 دینی خُدّام پر شانِ رحمت غالب ہونی چاہیے 27 1
62 قبولیتِ دعا کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں 28 1
63 بندوں کی لغزشوں کو معاف کرنا بھی رحمتِ حق کا فیضان ہے 29 1
64 آیتِ بالا سے ایک مسئلے کا استنباط 30 1
Flag Counter