Deobandi Books

فیضان رحمت الہیہ

ہم نوٹ :

25 - 34
لیتا ہے، اپنے سوءِ خلق اور بد اخلاقی کے لیے نہ جانے کتنی مصلحتیں نکال لیتا ہے لیکن اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ  اے نبی! اے اﷲکے پیغمبر! آپ میرے بندوں پر یعنی اپنے صحابہ پر جو زیادہ رحم دل ہیں تو اس رحمت کا سبب کیا ہے؟ اس کا سبب آپ کے اوپر میری رحمت ہے۔جس کے سبب آپ کے اخلاق میں نرمی اور رحمت کی شان ہے۔
اس لیے حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ مخلوقِ خدا پر رحمت کرنا اوران سے خوش اخلاقی سے پیش آنا عبادت ہے اور عبادت کی توفیق خدائے تعالیٰ کی رحمت سے ہوتی ہے۔ یہ آپ کو بیان القرآن کی تفسیر سنا رہا ہوں۔دیکھیے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃاﷲ علیہ نے اس مسئلے کو کیسا حل کیا۔
بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام
کتنے لوگ ہیں جو اپنی بداخلاقی کے باعث پریشان رہتے ہیں۔ ابھی دوسال پہلے کا واقعہ ہے کہ ایک صاحب میرے پاس روتے ہوئے آئے کہ میری بیوی ناراض ہو کر چلی گئی ہے اور واپس نہیں آرہی ہے، اس کو بلانے کے لیے کیا وظیفہ پڑھوں؟ میں نے کہا کہ اس کو ناراض کرنے کے لیے بھی آپ نے کوئی وظیفہ پڑھا تھا؟ تو ہنسنے لگے، کہنے لگے کہ ہاں میں نے ذرا سختی کرلی تھی، تھپڑ بھی لگا دیے تھے اور کچھ گندے الفاظ بھی نکال دیے تھے۔ بہرحال میں نے اس کو وظیفہ بتادیا اور تعویذ بھی دے دیا، پھر ہر ہفتے آتے کہ ابھی تک تو کوئی اثر نہیں ہوا، میں نے کہا کہ اتنی بے چینی کی وجہ کیا ہے؟ کہنے لگے کہ دن رات بے کیف ہورہے ہیں، بہت پریشانی ہورہی ہے، میں نے کہا کہ یہ سب پہلے ہی سوچ لیتے، اُس وقت غصے میں مستقبل کو کیوں نہیں سوچا، اب جاؤ اور اس کو منا کر لے آؤ۔آخرکار وہ صاحب اپنی بیوی کو منانے کے لیے گئے اور معافی مانگی تو   کام بن گیا۔
اسی لیے دوستو! یہی کہتا ہوں کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے بڑھ کر آپ کی عزت نہیں ہے، نبی نے اپنی بیویوں کے ساتھ جو اخلاق برتے ہیں ان کو اختیار کرو، چاہے آپ کی یا آپ کی خانصاحبیت کی یا آپ کی چوہدراہٹ کی یا آپ کے سید ہونے کی کتنی ہی عزت ہو، اﷲ نے آپ کو کوئی بھی عزت دی ہو لیکن آپ اپنی عزت کو نبی کی عزت سے زیادہ نہ سمجھیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
29 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
30 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
31 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
41 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 35
42 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 3
45 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 1
46 اہل اﷲ کی محبوبیت کا راز 9 1
47 اﷲ والوں پر فدا ہونے کا انعام 11 1
48 بدون صحبتِ شیخ کوئی صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 12 1
49 اہل اﷲ کی اہانت کرنے سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے 13 1
50 مومن کی قیمت اس کے دردِ نسبت سے ہے 13 1
51 حسنِ فانی کا انجام 15 1
52 محبت فی اللہ کا انعام 16 1
53 بندوں کا سکون آغوشِ رحمتِ الٰہی میں ہے 17 1
54 راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا 19 1
55 شیخ حماد رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد 21 1
56 دینی خُدّام کے لیے حفاظتِ صحت نہایت ضروری ہے 22 1
57 اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے 23 1
58 فیضانِ رحمتِ الٰہیہ کی علامت 24 1
59 بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام 25 1
60 بیویوں کی دلجوئی کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے 26 1
61 دینی خُدّام پر شانِ رحمت غالب ہونی چاہیے 27 1
62 قبولیتِ دعا کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں 28 1
63 بندوں کی لغزشوں کو معاف کرنا بھی رحمتِ حق کا فیضان ہے 29 1
64 آیتِ بالا سے ایک مسئلے کا استنباط 30 1
Flag Counter