Deobandi Books

فیضان رحمت الہیہ

ہم نوٹ :

23 - 34
ہوجائے تو قیامت کے دن پکڑا جائے گا کہ تم نے ہماری مشین تو استعمال کی لیکن اس میں تیل کیوں نہیں ڈالا؟ بھئی موٹر چلاتے ہو تو اس میں گر یس یا آئل ڈالتے ہو کہ نہیں؟ اسی لیے مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ اُس زمانے میں پانچ روپے کا ناشتہ کرتے تھے۔ حضرت نے ڈیڑھ ہزار کتابیں لکھیں، دماغ سے کام لیا تو دماغ کا حق بھی ادا کیا، آج سے ساٹھ ستر سال پہلے کے اُس سستے زمانے میں پانچ روپے کا ناشتہ کیا، اس میں سونے کا ورق بھی ہوتا تھا اور چاندی کا ورق بھی اور موتی کا خمیرہ اور سیب کا مربہ بھی اور پھر بادام پیس کر ٹکیہ بنا کر سر پر رکھے رہتے تھے، اب تصنیف ہورہی ہے، قرآنِ ِپاک کی تفسیر بیان القرآن لکھی جارہی ہے اور سر پر بادام کی ٹکیہ رکھی ہوئی ہے اور دماغ میں اس کا تیل جذب ہورہا ہے۔
یہ حضرات تھے جو اﷲ کے لیے اپنی صحت کا خیال رکھتے تھے۔ جو اپنی صحت خراب کرتا ہے یہ بھی مجرم اور ظالم ہے کہ اﷲ کی دی ہوئی نعمت کو ضایع کررہا ہے۔ تو دوستو! اﷲ سے تعلق قائم کرنے کے لیے ذکر کرو کیوں کہ اس سے آخرت میں توان شاء اﷲ جنت ملے ہی گی لیکن دنیاوی طور پر بھی اس کو سکون ملتا ہے کیوں کہ جس کے دل میں اﷲ آتا ہے تو دنیا کی تمام نعمتوں اور جنت کی تمام نعمتوں کے ساتھ آتا ہے، اس کی صفت اس سے کبھی الگ نہیں ہوتی، وہ دونوں جہاں کی تمام نعمتوں کے ساتھ دل میں آتا ہے۔ اسی لیے خواجہ صاحب فرماتے ہیں  ؎
میں دن رات رہتا ہوں جنت میں گویا
مرے باغِ دل میں وہ گل کاریاں  ہیں
اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے
اﷲ کے تعلق سے سب کچھ نصیب ہوجاتا ہے۔ اس لیے دنیا میں بھی چین سے     رہنے کے لیے اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے جتنا زیادہ اﷲ سے صحیح اور قوی تعلق ہوگااتنا ہی زیادہ چین ملے گا۔ قوی کے ساتھ صحیح کہہ رہا ہوں ورنہ بعضے اہلِ بدعت کا بھی تعلق قوی ہے مگر صحیح نہیں ہے اس لیے عصر کے بعد نفلیں بھی پڑھ رہے ہیں حالاں کہ عصر کے بعد نفلیں پڑھنا جائز نہیں،عمل تو ہے، عبادت بھی ہے،آنکھوں میں آنسو بھی ہیں لیکن سنت کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے کچھ قبول نہیں ہے۔ اس لیے اﷲ تعالیٰ سے تعلق مانگیں تو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
29 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
30 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
31 امور عشرہ برائے اصلاح معاشرہ 32 28
41 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 35
42 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 3
45 اصلی عقل مند کون لوگ ہیں؟ 8 1
46 اہل اﷲ کی محبوبیت کا راز 9 1
47 اﷲ والوں پر فدا ہونے کا انعام 11 1
48 بدون صحبتِ شیخ کوئی صاحبِ نسبت نہیں ہوسکتا 12 1
49 اہل اﷲ کی اہانت کرنے سے سوءِ خاتمہ کا اندیشہ ہے 13 1
50 مومن کی قیمت اس کے دردِ نسبت سے ہے 13 1
51 حسنِ فانی کا انجام 15 1
52 محبت فی اللہ کا انعام 16 1
53 بندوں کا سکون آغوشِ رحمتِ الٰہی میں ہے 17 1
54 راہ بر کے بغیر راستہ طے نہیں ہوسکتا 19 1
55 شیخ حماد رحمۃ اﷲ علیہ کا ارشاد 21 1
56 دینی خُدّام کے لیے حفاظتِ صحت نہایت ضروری ہے 22 1
57 اﷲ تعالیٰ سے قوی اور صحیح تعلق ضروری ہے 23 1
58 فیضانِ رحمتِ الٰہیہ کی علامت 24 1
59 بیویوں سے بد اخلاقی کا انجام 25 1
60 بیویوں کی دلجوئی کرنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے 26 1
61 دینی خُدّام پر شانِ رحمت غالب ہونی چاہیے 27 1
62 قبولیتِ دعا کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں 28 1
63 بندوں کی لغزشوں کو معاف کرنا بھی رحمتِ حق کا فیضان ہے 29 1
64 آیتِ بالا سے ایک مسئلے کا استنباط 30 1
Flag Counter