Deobandi Books

عظمت صحابہ

ہم نوٹ :

27 - 42
ہمارے اکابر نے فرمایا کہ صحابہ تو بہت بڑے ہیں کسی ولی اللہ کے ساتھ گستاخی اور بدتمیزی کرنے والے اور اُنہیں بُرا بھلا کہنے والے سے اﷲ کا اعلانِ جنگ ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں خدا کی قسم! جہاد کے وقت ایک ادنیٰ صحابی کے گھوڑے پر جو گرد جمتی ہے عبدالقادر جیلانی اس گرد کے برابر بھی نہیں ہے۔ لیکن جملہ اولیاء اللہ کا احترام واکرام ہم پر لازم ہے۔ جب عام مسلمانوں کی غیبت حرام ہے:اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا27؎   تو اولیاء اللہ کے ساتھ جو لوگ بدتمیزی کرتے ہیں ان کے بارے میں حدیث ہے:
مَنْ عَادٰی لِیْ وَلِیًّا فَقَدْ اٰذَنْتُہٗ بِالْحَرْبِ28؎
جو کسی ولی اللہ کو دُکھ پہنچاتا اور اُنہیں ستاتا ہے اس کے لیے اللہ تعالیٰ کا اعلانِ جنگ ہے۔
آیت وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا …الخ کی تفسیر
اب اگلی آیت وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕوَ اِنَّ اللہَ  لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ کی تفسیر بیان کرتا ہوں۔ علامہ قاضی ثنا ء اﷲ پانی پتی رحمۃ اﷲ علیہ نے تفسیرِ مظہری میں اس کی چار تفسیریں بیان کی ہیں: 
پہلی تفسیر …رضائے الٰہی کی تلاش میں مشقت اُٹھانے والے
اَلَّذِیْنَ اخْتَارُوا الْمَشَقَّۃَ فِی ابْتِغَاءِ  مَرْضَاتِنَا
جو مجھ کو خوش کرنے کے لیے ہر تکلیف کو گوارہ کرتے ہیں۔ جس طرح بغیر مجاہدے اور  گلاب کے پھول کی صحبت اُٹھائے تل کا تیل گلِ روغن نہیں ہوسکتا ایسے ہی بغیر مجاہدے کے اہل اللہ کی صحبت مکمل نافع نہیں ہوتی۔ لوگ لکھتے ہیں کہ صاحب سارے گناہ چھوڑدیے مگر نظر بچانے سے بہت تکلیف ہوتی ہے اس لیے یہ گناہ نہیں چھوٹ رہا ہے۔ بتاؤ!یہ وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا میں شامل ہے؟ اس لیے اس کی تفسیرِ اوّل ہے:
_____________________________________________
27؎     کشف الخفا ءومزیل الالباس للعجلونی :95/2(1814)،مکتبۃ العلم الحدیث
28؎   صحیح البخاری:963/2،(6541)، باب التواضع،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دینی مجلس میں اُونگھنا غفلت کی علامت ہے 8 1
3 اہل اللہ کی اچھی نظر لگنے کے ثمرات 10 1
4 تواضع کے معنیٰ اور اس کا طریقِ حصول 11 1
5 اﷲ کیسے ملتا ہے؟ 11 1
6 اہل اﷲ سے کیسا تعلق ہونا چاہیے؟ 13 1
7 اﷲ تعالیٰ کی ذاتِ پاک سے تعلق کی لذت 13 1
8 حدیث کَلِّمِیْنِیْ یَا حُمَیْرَاءُ کی تشریح از مولانا گنگوہی 14 1
9 درود شریف سے پہلے استغفار پڑھنے کی حکمت 15 1
10 اﷲ تعالیٰ نے علماء کو اہلِ ذکر کیوں فرمایا؟ 16 1
11 دوستی کا اصل حق 16 1
12 چھینک آنے پر الحمد ﷲ کہنے کی حکمت 17 1
13 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی غشی کی وجد آفریں توجیہ 17 1
14 صحابہ کا مقامِ عشق 18 1
15 نعمت دینے والا نعمت سے افضل ہے 19 1
16 اسلام میں عورتوں کے حقوق 21 1
17 آدابِ شیخ 22 1
18 اﷲ والوں کو احترام کی نظر سے دیکھنے پر اﷲ ملتا ہے 22 1
19 تقویٰ اہلِ تقویٰ سے ملتا ہے 22 1
20 حصولِ تقویٰ کے لیے اہلِ تقویٰ کی کتنی صحبت درکار ہے؟ 24 1
21 حصولِ تقویٰ کے لیے مجاہدے کی اہمیت 24 1
22 صحبتِ اہل اﷲ پر ایک الہامی مضمون 25 1
23 عظمت و مناقبِ صحابہ 25 1
24 آیت وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا …الخ کی تفسیر 27 1
25 پہلی تفسیر …رضائے الٰہی کی تلاش میں مشقت اُٹھانے والے 27 24
26 دوسری تفسیر …دین کی نصرت میں تکلیف اٹھانے والے 28 24
27 تیسری تفسیر …تعمیلِ احکامِ الٰہیہ میں مشقت اٹھانے والے 28 24
28 چوتھی تفسیر …اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنے کی تکلیف اُٹھانے والے 28 24
29 محسنین سے کیا مراد ہے؟ 29 1
30 تمام صحابہ پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کی دلیل 29 1
31 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا تعلق مع اﷲ منصوص بالقرآن ہے 30 1
32 راہِ سلوک میں مرشدِ کامل کی ضرورت 31 1
33 اﷲ کو پانے کا مختصر راستہ 32 1
34 نقوشِ کتب پر عمل کے لیے نفوسِ قطب کی اہمیت 32 1
35 نظر بچانے پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 35 1
36 ولایت کی بنیاد کا اہم میٹیریل تقویٰ ہے 36 1
Flag Counter