عظمت صحابہ |
ہم نوٹ : |
|
تو مکمل از کمالِ کیستی تو مجمل از جمالِ کیستی یہ کمال آپ کو کہاں سے نصیب ہوا؟ یہ جمال آپ کو کہاں سے عطا ہوا؟ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کوفارسی میں ہی جواب دیا ؎ من مکمل از کمالِ حاجیم من مجمل از جمالِ حاجیم حاجی امداد اللہ صاحب کی صحبت اور ان کے فیض و برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھ کو یہ کمال عطا فرمایا ہے، ہمارے دلوں میں شیخ کی جو نسبت منتقل ہوئی ہے اسی کی برکت سے آج امت میں ہمارا نام روشن ہورہا ہے، جو اپنے کو اﷲ کے لیے مٹاتا ہے اسی کو اﷲ چمکاتا ہے۔ تواضع کے معنیٰ اور اس کا طریقِ حصول حدیثِ پاک ہے: مَنْ تَوَاضَعَ لِلہِ رَفَعَہُ اللہُ 7؎حدیث کی بلاغت دیکھیے، علومِ نبوت خود دلیلِ نبوت ہیں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے مَنْ تَوَاضَعَ اوراس کی جزا کے درمیان ایک لفظ اور عطا فرمایا تاکہ ایسا نہ ہو کہ لوگ جزا یعنی بلندی کی لالچ میں تواضع کریں تو اخلاص نہیں رہے گا۔ اسی لیے مَنْ تَوَاضَعَ لِلہِ فرمایا کہ اللہ کے لیے تواضع اختیار کرو اور تواضع بھی خود اختیار نہیں کرو بلکہ کسی اللہ والے سے تواضع سیکھو،کسی اﷲ والے کی جوتیاں سیدھی کرو پھر دیکھو اللہ کیوں نہیں ملتا۔ اﷲ کیسے ملتا ہے؟ شاہ عبد الغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ مٹھائی ملتی ہے مٹھائی والوں _____________________________________________ 7؎کنز العمال:112/3 (5730) ،باب تعدیل الاخلاق المحمودۃ،مؤسسۃالرسالۃ