Deobandi Books

عظمت صحابہ

ہم نوٹ :

29 - 42
محسنین سے کیا مراد ہے؟ 
آیت میں آگے ہے :اِنَّ اللہَ  لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ان کا ایمان مجاہدے کی برکت سے، صحبتِ صالحین کی برکت سے احسانی ایمان ہوجاتا ہے، اور احسانی ایمان کیا چیزہے؟علامہ ابنِ حجر عسقلانی فتح الباری میں لکھتے ہیں کہ محسنین سے کیا مراد ہے؟ اَلْمُرَادُ بِالْمُحْسِنِیْنَ  الَّذِیْنَ  یُشَاھِدُوْنَ  رَبَّھُمْ  بِقُلُوْبِھِمْ  حَتّٰی کَاَنَّھُمْ  یَرَوْنَہٗ بِاَعْیُنِہِمْ31 ؎ یعنی محسنین وہ لوگ ہیں جن کا قلب اپنے رب کا ایسا مشاہدہ کرتا ہے جیسے وہ اپنی آنکھوں سے اپنے رب کو دیکھ رہے ہوں۔ اسی لیے حدیثِ پاک ہے:
اَنْ تَعْبُدَ اللہَ کَاَنَّکَ تَرَاہُ 32؎
اپنے رب کی ایسے عبادت کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو۔ میرے شیخ شاہ عبد الغنی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ جب ہسپتال میں آنکھ بنائی جاتی ہے تو آنکھ پر پٹی بندھی رہتی ہے، جب آنکھ میں روشنی آجاتی ہے تو پٹی کھول دی جاتی ہے تو دنیا میں ایمان و تقویٰ سے ہماری آنکھیں بنائی جارہی ہیں، اللہ تعالیٰ جنت میں یہ پٹی ہٹا دیں گے اور کَأَنَّ اَنَّ سے تبدیل ہوجائے گا کہ اب اپنے اللہ کو دیکھو ذٰلِکُمُ اللہُ رَبُّکُمۡ33؎یہ ہے تمہارا رب، آج تم اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے کہ کوئی جھگڑا نہیں ہوگا جیسے ساری دنیا چاند کو دیکھتی ہے اور کوئی جھگڑا نہیں ہوتا اسی طرح وہاں اللہ تعالیٰ کو دیکھیں گے ان شاء اللہ، جنت میں جاکر ہمارے کَأَنَّ کا کاف ہٹ جائے گا اور اَنَّ رہ جائے گا یعنی ان آنکھوں سے اپنے رب کو دیکھ لیں گے، لیکن ابھی اس دنیا میں ہماری آنکھیں بنائی جارہی ہیں۔
تمام صحابہ پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کی دلیل
میں نے بیان کے شروع میں جو حدیث پڑھی تھی وہ دلیل ہے صحبت کے اثرات پر
_____________________________________________
31؎       فتح الباری للعسقلانی:37/1،(50)،باب سؤال جبرئیل النبی صلی اللہ علیہ وسلم ،ذکرہ بلفظ کأنہ یراہ بقلبہ   فیکون مستحضرًا ببصیرتہ وفکرتہ،المکتبۃ الغرباء الاثریۃ،المدینۃ المنورۃ
32؎   صحیح البخاری:12/1(50)،کتاب الایمان،باب سؤال جبرئیل  النبی  صلی اللہ علیہ وسلم  عن الایمان  والاسلام، المکتبۃ المظہریۃ
33؎  المؤمن:64
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دینی مجلس میں اُونگھنا غفلت کی علامت ہے 8 1
3 اہل اللہ کی اچھی نظر لگنے کے ثمرات 10 1
4 تواضع کے معنیٰ اور اس کا طریقِ حصول 11 1
5 اﷲ کیسے ملتا ہے؟ 11 1
6 اہل اﷲ سے کیسا تعلق ہونا چاہیے؟ 13 1
7 اﷲ تعالیٰ کی ذاتِ پاک سے تعلق کی لذت 13 1
8 حدیث کَلِّمِیْنِیْ یَا حُمَیْرَاءُ کی تشریح از مولانا گنگوہی 14 1
9 درود شریف سے پہلے استغفار پڑھنے کی حکمت 15 1
10 اﷲ تعالیٰ نے علماء کو اہلِ ذکر کیوں فرمایا؟ 16 1
11 دوستی کا اصل حق 16 1
12 چھینک آنے پر الحمد ﷲ کہنے کی حکمت 17 1
13 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی غشی کی وجد آفریں توجیہ 17 1
14 صحابہ کا مقامِ عشق 18 1
15 نعمت دینے والا نعمت سے افضل ہے 19 1
16 اسلام میں عورتوں کے حقوق 21 1
17 آدابِ شیخ 22 1
18 اﷲ والوں کو احترام کی نظر سے دیکھنے پر اﷲ ملتا ہے 22 1
19 تقویٰ اہلِ تقویٰ سے ملتا ہے 22 1
20 حصولِ تقویٰ کے لیے اہلِ تقویٰ کی کتنی صحبت درکار ہے؟ 24 1
21 حصولِ تقویٰ کے لیے مجاہدے کی اہمیت 24 1
22 صحبتِ اہل اﷲ پر ایک الہامی مضمون 25 1
23 عظمت و مناقبِ صحابہ 25 1
24 آیت وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا …الخ کی تفسیر 27 1
25 پہلی تفسیر …رضائے الٰہی کی تلاش میں مشقت اُٹھانے والے 27 24
26 دوسری تفسیر …دین کی نصرت میں تکلیف اٹھانے والے 28 24
27 تیسری تفسیر …تعمیلِ احکامِ الٰہیہ میں مشقت اٹھانے والے 28 24
28 چوتھی تفسیر …اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنے کی تکلیف اُٹھانے والے 28 24
29 محسنین سے کیا مراد ہے؟ 29 1
30 تمام صحابہ پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کی دلیل 29 1
31 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا تعلق مع اﷲ منصوص بالقرآن ہے 30 1
32 راہِ سلوک میں مرشدِ کامل کی ضرورت 31 1
33 اﷲ کو پانے کا مختصر راستہ 32 1
34 نقوشِ کتب پر عمل کے لیے نفوسِ قطب کی اہمیت 32 1
35 نظر بچانے پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ 35 1
36 ولایت کی بنیاد کا اہم میٹیریل تقویٰ ہے 36 1
Flag Counter