Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

46 - 50
اگر یہ کہے کہ یہ جواہرات سے ڈھلا گلاس بھی ہماری طرح ایک گلاس ہے تو انتہائی بےوقوفی کی بات ہوگی، سڑی مٹی والا گلاس ذرا اپنے دام بازار میں لگوائے اور پھر اس انمول جواہرات والے گلاس کے دام لگوالے،اس کے تو دو پیسے دام ملیں گے اور اس گلا س کی قیمت سلطانِ وقت بھی نہیں دے سکتا     ؎
گر بصورت آدمی انساں بُد ے
 احمد    و     بوجہل   ہم    یکسا     بُدے
پس عام انسانوں میں اور رسول میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ نبی کا خمیر نورانی ہوتا ہے ، حق تعالیٰ اپنے خاص انوار کو بشریت کے سانچے میں ڈھال دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے اندر معصیت کا تقاضا اور داعیہ تک نہیں ہوتا، معصوم فطرت پر مبعوث ہوتے ہیں اور ولی کے اندر تقاضا گناہ کا ہوتا ہے ،لیکن تقاضائے معصیت پر عمل کرنے سے اس کو محفوظ رکھا جاتاہے ، اگر وہ واقعی ولی ہے۔
انبیاء علیہم السلام اپنی نورانی فطرت اور نورانی خمیر ہی کے سبب نورِ وحئ الٰہی کا تحّمل کرلیتے ہیں،چوں کہ علم الٰہی میں وہ پہلے سے منتخب ہوتے ہیں اس لیے اُن کی آفرینش کے وقت ہی سے اُن کی خصو صی تربیت ہوتی ہے۔ کیوں کہ یہ سرکاری اور درباری لوگ ہیں اُن پر میاں کی نظر دوسری ہوتی ہے۔ پیغمبروں کو جنس بشر سے مبعوث فرمانے کی مولانا  رومی رحمۃُاللہ علیہ ایک حکمت بیان فرماتے ہیں   ؎
زاں    بود    جنسِ       بشر    پیغمبراں
تابجنسیت          رہند     از       ناوداں
یعنی اس واسطے  بشر کی جنس سے  پیغمبروں کو بھیجتے ہیں تاکہ جنسیت کے سبب دوسرے انسان ونادان کُفر و شرک سے نکل آئیں، کیوں کہ ہم جنس کی طرف مائل ہونا ایک فطری امر ہے۔(اِنْتَہٰی)
پس آج بھی قرآنِ پاک کا معجزہ موجود ہےاور قیامت تک موجود رہے گا۔ جس وقت قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ نے پورے عالم انسانیت کو خصوصاً فصحائے عرب کو للکارا جن کو

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter