Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

12 - 50
وہیں تم کو بھی رہنا ہوگا۔ لہٰذا تمام صحابہ کو حکم ہوگیا کہ میرے نبی کے ساتھ مدینہ میں رہو، ایک صحابی بھی میرے رسول کو چھوڑ کر نہ جائے۔
بتائیے اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیسی عظمت ثابت ہوتی ہے۔ اللہ نے اپنے رسول کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ سب صحابہ کو حکم ہوا کہ جاؤ تم سب میرے نبی کے ساتھ رہو۔ اللہ تم کو رسول اللہ سے ملے گا اور صحابہ نے پوری زندگی وہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزاری۔ کیا وفاداری تھی! ستّر صحابہ دامن اُحد میں ایک وقت میں شہید ہوگئے گویا وہ ستّر شہید بزبانِ حال کہہ رہے تھے     ؎
اُن    کے   کوچے سے   لے   چل   جنازہ    مرا
جان  دی   میں   نے  جن  کی  خوشی  کے    لیے
بے      خودی      چاہیے     بندگی         کے   لیے
بس سمجھ لیجیے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اگر کسی کے قلب سے نکل جائے تو اُسی وقت وہ کافر ہوجائے گا۔ یہ مقام ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔
اور جب ہجرت کا حکم ہوا تو تمام صحابہ کو حکم ہوا۔ جو قوی صحابی تھے اُن کو بھی رہنے کی اجازت نہیں ملی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کتنے قوی تھے۔سب تو چُھپ کے نکل گئے لیکن حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تلوار کو فضاؤں میں لہراکر اعلان کیا کہ عمر ہجرت کررہا ہے اور اللہ کے حکم سے کررہا ہے، کسی سے ڈر کے نہیں کررہا ہے، جس کو اپنی بیوی کو بیوہ کرنا ہو، اپنے بچوں کو یتیم کرنا ہو وہ آکر میرا مقابلہ کرے لیکن اُن کو بھی اجازت نہیں ملی کہ وہ     مکہ شریف میں رہ جائیں اور رسول اللہ کے ساتھ نہ رہیں۔معلوم ہوا کہ رسول اللہ کی صحبت سے اللہ ملے گا۔ اس سے صحبت کی اہمیت ظاہر ہے۔
ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت
اور دوسری بات یہ ہے کہ ہجرت کے حکم سے وطن کا بُت بھی گر گیا ورنہ اپنا وطن انسان کو کتنا عزیز  ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وطنیت کا بُت بھی دلوں سے نکل جائے۔ اسلام میں وطن کوئی چیز نہیں۔ جس زمین پر اللہ راضی ہو، جس زمین پر اللہ مل جائے وہی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter