Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

34 - 50
خلفاء میں تھے اور دوسرے خلفاء بھی حضرت کی خدمت میں با ادب بیٹھتے تھے وہ فرماتے تھے کہ صرف درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اللہ تعالیٰ کا نام بھی نکلتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی نکلتا ہے، دونوں نام ایک ساتھ نکلتے ہیں ، درود شریف کے علاوہ اور کوئی عبادت ایسی نہیں جس میں دونوں نام ساتھ ساتھ نکلیں     ؎
یا رب تو کریمی و رسولِ تو  کریم
صد شکر کہ ما  ایم میانِ دو  کریم
اے میرے رب! آپ کریم ہیں اور آپ کا نبی بھی کریم ہے، سینکڑوں شکر ہے کہ ہم دو کریم کے درمیان ہیں۔ ہماری کشتی پھر کیسے ڈوب سکتی ہے۔ ایک شاعر نے کہا کہ جب میں نے   درود شریف پڑھا تو اللہ تعالیٰ کا نام بھی منہ سے نکلا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی نکلا اُس وقت اتنا مزہ آیا کہ جیسے     ؎
دل کو تھاما   اُن  کا   دامن   تھام  کے
ہاتھ  میرے  دونوں  نکلے   کام    کے
اس لیے جو فرائض و واجبات و سُنّتِ مؤکدہ ادا کرتا رہے، گناہوں سے بچتا  رہے اور صرف درود شریف کثرت سے پڑھتا رہے اُس کی مغفرت کی ضمانت ہے۔ ارے محبت بھی تو کوئی چیز ہے!  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت تو عین ایمان ہے۔
درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ
میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جب درود شریف پڑھو تو سوچو کہ میں روضۂ مبارک کے سامنے ہوں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت کی جو بارش ہورہی ہے اُس کے کچھ چھینٹے مجھ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ اس تصور سے درود  شریف پڑھیے پھر دیکھیے کیسا مزہ آتا ہے۔ درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اللہ تعالیٰ کا نام بھی نکلے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی نکلے۔ اللہ و رسول دونوں جس عبادت میں جمع ہوجائیں اُس کا کیا کہنا ہے کہ اللہ بھی راضی اور رسول اللہ بھی راضی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter