Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

44 - 50
تک یہ معجزہ قرآن کا ہر انسان پر حجت ہے کہ وہ عاجز ہو کر ایمان قبول کرے۔ حضرت عارف رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں      ؎
زہرہ نے کس راکہ یک حرفے ازاں
یا    بد   زدد        یا         فزاید        در       بیاں
ترجمہ: کسی کا پِتّہ نہیں کہ ایک حرف قرآن سے چراسکے یا ایک حرف قُرآن میں بڑھاسکے۔
اور صاحبِ قصیدہ بردہ شریف فرماتے ہیں     ؎
دَامَتْ  لَدَیْنَا   فَفَاقَتْ   کُلَّ   مُعْجِزَۃٍ
مِنَ النَّبِیِّیْنَ اِذْ جَاءَتْ وَلَمْ  تَدُمٖ
ترجمہ:قرآن کی آیاتِ مُبارکہ ہمارے پاس ہمیشہ رہیں گی، اس لیے یہ معجزہ اور انبیاء علیہم السلام کے معجزوں سے فائق و برتر ہوگیا۔
اور کیوں نہ ہوتا جبکہ آپ تمام نبیوں کے سردار ہیں تو آپ کا معجزہ بھی ایسا ہے جو تمام معجزوں کا سردار ہے۔
عجیب اللہ کی قدرت ہے کہ قرآن کے مقابلے میں جو آیا وہ ایسا بدحواس اور ازخود رفتہ ہوا کہ جو کچھ اُس نے کہا وہ لُعبۂ اطفال بن گیا۔ چناں چہ مسیلمہ کذّاب نے اَلَمۡ  تَرَ کَیۡفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصۡحٰبِ الۡفِیۡلِ کےمقابلے میں کہا اَلْفِیْلُ مَا الْفِیْلُ عُنُقُہٗ قَصِیْرٌ وَّذَنَبُہٗ طَوِیْلٌاورکہتا تھا مجھ پر وحی آتی ہے۔ اس عبارت پر خود فصحائے عرب ہنس پڑے اور اُس کی اس حرکت کا مذاق اُڑایا گیا، بھلا یہ مضمون بھی کلامِ الٰہی ہوسکتا ہے کہ ’’ہاتھی، کون ہاتھی، جس کی سونڈ چھوٹی اور دم لمبی۔‘‘استغفراللہ!
عرب کا فصیح اور بلیغ فرد ابنِ مقفع نامی شخص جوافصح العرب کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، چند آیاتِ قرآنیہ کے مقابلے میں اس نے بھی کچھ لکھا، لیکن جب کسی قاری سے   قرآنِ پاک کی یہ آیت سُنی:
وَ قِیۡلَ یٰۤاَرۡضُ ابۡلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقۡلِعِیۡ وَ غِیۡضَ الۡمَآءُ وَ قُضِیَ الۡاَمۡرُ 49
_____________________________________________
49 ؎ھود:44
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter