Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

42 - 50
ترجمہ: جب تو نے کبھی سلیمان علیہ السلام کو نہیں دیکھا تو چڑیوں کی زبان کو کیا سمجھ سکتا ہے۔
یتیمے کہ ناکردہ قرآں درست
کُتب   خانۂ   چند    ملّت    بشست
ترجمہ: یہ وہ یتیم ہے کہ جس پر ابھی پورا قرآن نہیں اُترا ہے، لیکن تمام مذاہب ِسابقہ کی آسمانی کتابوں کو منسوخ کردیا۔ نہ اب توریت کے حکم پر عمل ہوگا، نہ اب انجیل کے حکم پر عمل ہوگا۔
حق تعالیٰ نے اعلان فرمادیا کہ اے اہل عرب!
وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ رَیۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰی عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ ۪ وَ ادۡعُوۡا شُہَدَآءَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللہِ  اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ  فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ لَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ  ۚۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ  46؎
اور اگر تم لوگ کچھ خلجان میں ہو اس کتاب کی نسبت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اپنے بندۂ خاص پر تو اچھا پھر تم بنا لاؤ ایک محدود ٹکڑا جو اس کا ہم پلہ ہو (کیوں کہ آج تم بھی عربی زبان داں ہو، بلکہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم تو مشّاق بھی نہیں ہیں اور تم مشّاق ہو، جب باوجود اس کے نہ بناسکیں گے تو بشرط انصاف بلاتأمل ثابت ہوجائے گا کہ یہ معجزہ منجانب اللہ ہے اور بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر ہیں اور یہی مقصود تھا) اور بلالو اپنے حمایتیوں کو جو خدا سے الگ خدا تجویز کر رکھے ہیں، اگر تم سچے ہو، پھرتم اگر یہ کام نہ کرسکے اور قیامت تک نہ کرسکو گے تو پھر ذرا بچتے رہیو دوزخ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں جو تیار ہوئی رکھی ہے کافروں کے واسطے۔ (ترجمہ و تفسیر از بیان القرآن)
فائدہ: اور قیامت تک بھی نہ کرسکو گے، کیسا جوش و خروش اور پیچ و تاب نہ آیا  ہوگا اور کوئی دقیقہ سعی کا کیوں اُٹھا رکھا ہوگا؟ پھر عاجز ہوکر اپنا سا منہ لے بیٹھ رہنا قطعی دلیل ہے کہ قرآنِ  مجید معجزہ ہے، اور یہ امر عادتاً محال ہے کہ کسی نے قرآن کے مقابلے میں کچھ لکھا ہو اور گم ہوگیا ہو، کیوں کہ قرآنِ مجید کے حامی ہر زمانے میں کم رہے ہیں، جب یہ محفوظ چلا آتا ہے تو اس مخالف تحریر کے حامی و مددگار تو قرآن کی مخالفت میں ہر زمانے میں حامیانِ قرآن سے تعداد 
_____________________________________________
46؎ البقرۃ:23،24
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter