Deobandi Books

عظمت رسالت صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

41 - 50
اے عرب کے بوڑھو!  تم لوگ میرے رسول کی عقل اور فہم کو عام انسانوں سے ممتاز پانے کے سبب اپنے معاملات میں میرے رسول کو حَکم بناتے ہو اور ان کی صداقت اور امانت کی بنا پر ان کے فیصلے پر بالاتفاق خوشی خوشی عمل کرتے رہے ہو۔ اور اے اہلِ عرب! تم نے دیکھا ہے اور خوب دیکھا کہ میرے رسول نے کسی کے سامنے کتاب نہیں کھولی ہے، نہ کسی مکتب و مدرسے میں قدم رکھا ہے۔ حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
وَ مَا کُنۡتَ تَتۡلُوۡا مِنۡ قَبۡلِہٖ مِنۡ کِتٰبٍ وَّ لَا تَخُطُّہٗ  بِیَمِیۡنِکَ اِذًا  لَّارۡتَابَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ  43؎
ترجمہ: آپ اس کتاب سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھے ہوئے تھے اور نہ کوئی کتاب اپنے ہاتھ سے لکھ سکتے تھے کہ ایسی حالت میں یہ ناحق شناس لوگ کچھ شبہ نکالتے۔
چالیس برس تک دکھانے کے بعد اب ہم اپنے رسول کی رسالت اور نبوت کا اعلان کرتے ہیں  اور جس فصاحت اور بلاغت پر اے عرب!  تم نازاں ہو ہم اپنے اسی اُمّی یعنی ان پڑھ رسول سے تمہارا ناز توڑیں گے، کیوں کہ اس اُمّی رسول کا میں معلّم ہوں۔
اَلرَّحۡمٰنُ ۙ﴿۱﴾ عَلَّمَ  الۡقُرۡاٰنَ44؎
آپ کو رحمٰن نے قرآن کی تعلیم دی ہے
رحمٰن کی تعلیم کے فیض سے میرا رسول رحمۃٌ للعالمین ہے اور میرے رحمۃٌ للعالمین کی تعلیم کے فیض سے میرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رُحَمَآءُ بَیْنَھُمْ45 ؎ہیں، میری رحمت یہاں سے وہاں تک پھیل گئی۔
اے عرب کے فصحاء اور بلغاء!  اور اے عرب کے زبا ن دانو!  تم کو ناز ہے کہ ہم             اہل لسان ہیں، آؤ میرے اس امّی رسول کے مقابلے میں    ؎
تو نہ دیدی  گہے سلیماں را
چہ شناسی زبان مرغاں   را
_____________________________________________
43 ؎العنکبوت:48
44؎ الرحمٰن:2-1
45؎ الفتح:29
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 تفسیر وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ 8 1
4 ایمان بالرسالت توحید کا لازمی جز ہے 9 1
5 ہجرت کا حکم عظمتِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی دلیل ہے 11 1
6 عرضِ مرتب 6 1
7 بے خودی چاہیے بندگی کے لیے 12 1
8 ہجرت کا حکم اور وطنیت کا بُت 12 1
9 بیتُ اللہ کے مختصر ہونے کی حکمت 13 1
10 کعبۃُاللہ کے ارد گرد سبزہ زار نہ ہو نےکے اسرار 13 1
11 بیت اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں فاصلے کی عجیب حکمت 15 1
12 مدینہ منورہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت 16 1
13 مدینہ منورہ میں مرنے کی فضیلت 17 1
14 صحابہ کرام کی نظر میں صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت 19 1
15 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان 19 1
16 صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے حالاتِ رفیعہ سے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کی معرفت 23 1
17 عظمتِ رسالت کا منکر جہنمی ہے 28 1
18 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ کن لوگوں کو محبوب ہوتا ہے؟ 29 1
19 درود شریف کی اہمیت اور لفظ درود کے معانی 29 1
20 درود شریف کے کچھ مزید معانی 32 1
21 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثل محبوبیت 32 1
22 درود شریف کی فضیلت پر بعض احادیثِ مُبارکہ 32 1
23 درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت 33 1
24 درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ 34 1
25 خواب میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت 35 1
26 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت پر رحمت و شفقت 36 1
27 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ 39 1
Flag Counter