عرفان محبت |
ہم نوٹ : |
|
اس وعظ کا تعارف اللہ والوں سے محبت رکھنا اور ان میں جینے مرنے کا ذوق رکھنا انبیاء کرام کا ذوق ہے۔ جہاں امت کو اس بارے میں ہدایت ہے کہ وہ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کریں وہیں اللہ تعالیٰ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرمارہے ہیں کہ آپ صحابہ کرام کے پاس بیٹھا کریں تاکہ آپ کے نورِ نبوت کے فیض سے ان کے قلوب بھی اللہ کے نور سے روشن ہوجائیں۔ شیخ العرب والعجم مجدد زمانہ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا وعظ ’’عرفانِ محبت‘‘ اہل محبت یعنی اللہ والوں کی صحبت کے فیض سے حاصل ہونے والے عرفان کے بیان پر مبنی ہے یعنی ان اللہ والوں کی صحبت کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی معرفت اور قرب کا وہ تعلق قائم ہوجاتا ہے جسے ولایت کہتے ہیں۔