Deobandi Books

عرفان محبت

ہم نوٹ :

21 - 34
رضی اللہ عنہم سے فرمایا کہ تمہاری عاشقی مسلم ہے، اس لیے میرا جینا اور مرنا تمہارے ساتھ ہوگا لہٰذا میرا یہ شعر جو شروعِ خطبہ میں پڑھا تھا اس حدیث کا ترجمان ہے؎
مری  زندگی  کا  حاصل مری زیست کا  سہارا
ترے عاشقوں میں جینا ترے عاشقوں میں مرنا
اور   ؎
مجھے کچھ خبر نہیں تھی  ترا   درد  کیا ہے  یارب
ترے عاشقوں سے سیکھا  ترے سنگِ  در  پہ مرنا
اور     ؎
کسی  اہل  دل  کی  صحبت  جو  ملی  کسی  کو  اخترؔ
اسے آ گیا  ہے  جینا  اسے   آگیا   ہے   مرنا
بہت تھکا ہوا ہوں، اس لیے مضمون سمیٹتا ہوں لیکن  ؎  
میں تھک جاتا  ہوں اپنی داستانِ درد سے  اخترؔ
مگر میں کیا کروں چپ بھی نہیں مجھ سے رہا جاتا
دیکھیے! کراچی میں ابھی ا بھی یہ شعر ہوا تھا جس کو میں نے پرچےمیں لکھواکر جلسے میں پڑھوایا۔ یہ شعر ابھی ابھی حالتِ سفر میں ہوا ہے ؎
ارض و  سما  سے غم  جو اُٹھایا  نہ جاسکا
وہ غم تمہارا  دل  ہے  ہمارا  لیے  ہوئے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں فَاَبَیۡنَ اَنۡ یَّحۡمِلۡنَہَا زمین و آسمان اور پہاڑوں نے ڈر کر انکار کردیا کہ ہم آپ کے دردِ محبت کو برداشت نہیں کرسکتے۔ وَحَمَلَہَا الۡاِنۡسَانُ10؎ اس دردِ غم کو انسان نے اُٹھالیا۔  (حضرت والا نے شعر پڑھنے والے سے فرمایا کہ میر اجہاں قیام ہے وہاں آکر اس کو ریکارڈ کرنا اور فرمایا کہ میرا قیام مجلس دعوۃ الحق میں ہے۔ جامع)
_____________________________________________
10؎     الاحزاب :72
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 انعامِ محبت 9 1
5 نیت کا اثر 10 1
6 نگاہوں کا فیض 11 1
7 سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 11 1
8 حضرت شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کی کرامت 12 1
9 ذوق و مرادِ نبوت 13 1
10 اہل محبت کی قیمت 13 1
11 آدمیت کیا ہے؟ 14 1
12 حدیث اَللّٰہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَآءِ الثَّلْجِ کی الہامی تشریح 16 11
13 قبولیتِ توبہ کی علامت اور اس کی مثال 16 1
14 حفاظتِ نظر کا حکم بواسطۂ رسالت فرمانے کے عجیب اسرار 17 1
18 کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے 18 1
19 بدنظری کا اثر 18 1
20 اللہ تعالیٰ سے معافی حاصل کرنے کا طریقہ 19 1
21 بیویوں سے نیک برتاؤ کی دلسوز مثال 19 1
22 ولی اللہ بننے کا راستہ 19 1
23 بیویوں کا ایک اور حق 20 1
24 مجلس دعوۃ الحق کیا ہے؟ اور کس نے قائم کی؟ 22 1
26 تعمیرِ ظاہر و باطن 22 1
27 اصلی مولوی کون ہے؟ 23 1
28 آیت اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ جملۂخبریہ سے نازل فرمانے کا عاشقانہ راز 24 1
29 اہل وفا کون ہیں؟ 25 1
30 اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ کا جملۂ خبر یہ حق تعالیٰ کی شانِ محبوبیت کی دلیل 26 29
31 اشد محبت کثرتِ ذکر سے ملتی ہے 28 1
32 اشد محبت مانگنے کا طریقہ حدیثِ پاک سے 28 1
33 اہل اللہ سے محبت ذوقِ نبوت ہے 29 1
34 عجیب رابطہ 29 1
35 محبت کی حدود 30 1
36 جان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 30 1
37 اہل و عیال سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت مطلوب ہے 32 1
38 شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ کی محبت مطلوب ہے 32 1
Flag Counter