Deobandi Books

نفس کے حملوں سے بچاؤ کے طریقے

ہم نوٹ :

30 - 42
اَللّٰھُمَّ بَاعِدْبَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَابَاعَدتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ
اےاللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ کردے جتنامشرق و مغرب کا فاصلہ ہے۔
دیکھا آپ نے!قرآنِ پاک کی اس آیت سے کلامِ نبوت کو ملاؤ، تب پتا چلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علومِ نبوت دلیلِ نبوت ہیں۔ دیکھا آپ نےکہ وَ یُمۡدِدۡکُمۡ  بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ23؎ میں جہاں اللہ تعالیٰ نے مال کو مقدم کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو جو دعا دی اس میں بھی مال کو مقدم کیا اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْ مَالِہٖ اور یہاں اللہ تعالیٰ نے جب نازل کیا کہ گناہوں کے قریب بھی نہ رہو،تو اللہ کے نبی نے فوراً دعا مانگی کہ اےاللہ!آپ اپنی رحمت سے ہم کو گناہوں سے اتنا دور کردیجیے جتنا فاصلہ مشرق اور مغرب کے درمیان ہے۔ اس کے بعد پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دعا اور سکھائی:
اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ
اے اللہ! ہمیں وہ رحمت عطا فرمادے جس سے گناہوں کو چھوڑنے کی توفیق ہو جائے۔
سبحان اللہ! کیا دعا سکھائی۔ دوستو! اگر یہ لڈونہ کھاؤ تو قیامت کے دن سوچ لینا؎
ہم  بلاتے  تو  ہیں  ان  کو  مگر  اے  ربِّ  کریم
 سب  پہ  بَن  جائے  کچھ  ایسی کہ بِن آئے نہ بنے
یہ ہم سب پر حجت ہے، اس مقرر پر بھی حجت ہے کہ کیا کہتے ہو اور کیا عمل کرتے ہو! اَسْتَغْفِرُ اللہَ مِنْ قَوْلٍ بِلَا عَمَلٍجس قول پر عمل نصیب نہ ہو اس قول سے بھی بزرگوں نے استغفارکیا ہے۔
 توبہ استغفارپر رسالے لکھنے والے اور توبہ پر مضامین جمع کرنے والے اور وعظ کے لیے منبروں پر جلوہ فرمانے والے خود تو بہ نہیں کررہے ہیں؎
واعظاں کہ جلوہ  بر  محراب  و  منبر می کنند
توبہ  فرمایاں  چرا  خود  توبہ  کمتر می  کنند
_____________________________________________
23؎     نوح: 12
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معترضینِ رسول کو دنداں شکن جواب 8 1
3 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
4 حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مناقب 9 1
5 آیت لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوۡٓءِ جملۂ اسمیہ سے نازل ہونے کاراز 10 1
6 نفس کے خلاف جہاد کا طریقہ 11 1
7 نفس کااژدھا اور اسبابِ معصیت 12 1
8 بے زبانی عشق کا فیض 14 1
9 قربِ حق تعالیٰ کی بے مثال لذت 16 1
10 راہِ حق کا سب سے بڑا حجاب 16 1
11 ایمان کی بجلی کے منفی اور مثبت تار 17 1
12 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت 17 1
13 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت پر شانِ رحمت 19 1
14 سایۂ رحمت دلانے والی دُعائیں 20 1
15 دُعا میں تضرّع اور آہ و زاری کا ثبوت 21 1
16 گریہ و زاری کی برکات 21 1
17 موردِ رحمت چار قسم کے افراد 22 1
18 آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا کا ترجمہ وتفسیر 23 1
19 نفس کی تعریف 25 1
20 توفیق کی تعریف 26 1
21 نفس کے شرسے بچنے کے نسخے 27 1
22 علومِ الوہیت اور علومِ رسالت میں مطابقت 29 1
23 حق تعالیٰ کی قدرتِ قاہرہ کے مظاہر 31 1
24 گناہ گاروں کے آنسوؤں کی مقبولیت 32 1
25 استقامت گریۂ ندامت سے بھی افضل ہے 34 1
Flag Counter