Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

16 - 42
حکماء لکھتے ہیں:’’مربّہ آملہ گرفتہ از آب گرم شستہ ورق نقرہ پیچیدہ مفتی اعظم بخورند و وزیر اعظم بخورند‘‘۔ مربّہ بننے کے بعد اب چاندی کا ورق اُس کے منہ پر لگایا جارہا ہے۔ سبحان اللہ! کیا عزت مل رہی ہے کہ مفتی اعظم اور وزیراعظم کھارہے ہیں۔
اور جس آملے نے کہا کہ جناب تربیت نہیں کراؤں گا، مربی کے ناز نخرے برداشت نہیں کروں گا، مجھے آزادی چاہیے۔حالاں کہ خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ؎
پابند    محبت     کبھی         آزاد       نہیں      ہے
اس قید کی اے دل کوئی میعاد نہیں  ہے
ارے محبت کی گرفتاری پر تو عاشقوں نے اپنے کو پیش کردیا۔ مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے دنیا والو! اگر دو سو  زنجیریں بھی لاؤ گے تو جلال الدین اُن کو توڑ دے گا، لیکن اللہ کی محبت کی زنجیر میں جلال الدین خود گرفتار ہونا چاہتا ہے؎
رو  رو  اے  جاں  زود  زنجیرے  بیار
اے میری جان! جلدی سے اللہ کی محبت کی زنجیر لا اور اس زنجیر میں مجھ کو جکڑ دے، میں اللہ کی محبت میں اپنی گرفتاری کو نعمت، اپنا شرف اور اپنی عزت سمجھتا ہوں، لیکن اللہ کی محبت کی زنجیر کےعلاوہ دوسری زنجیریں لاؤ گے تو میں سب کو توڑ ڈالوں گا؎
غیر  آں   زنجیر   زلف   دلبرم
گر  دو  صد  زنجیر  آری  بردرم
لیکن اللہ کی محبت کی زنجیر میں خوشی خوشی اپنے کو قید کرلوں گا۔
تو ہرا ہرا، تازہ آملہ جس نے اپنے کو مربی کے حوالے کردیا اور تھوڑی سی تکلیف برداشت کرلی وہ آج مرتبان میں ہے، اس کے منہ پر چاندی کا ورق لگایا جارہا ہے، بڑے بڑے علماء اور بڑے بڑے وزیر اپنے دل کی طاقت کے لیے صبح نہار منہ اس کو استعمال کررہے ہیں۔ اور جس آملے نے کہا میں مربّیوں کے ناز نخرے برداشت نہیں کرتا، مجھے اپنی آزادی کو قربان نہیں کرنا، تو وہ وہیں درخت کے نیچے پڑا ہوا سوکھ گیا۔ دھوپ کی گرمی نے اس کی شکل
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter