Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

9 - 42
برکت سے اُن کا مقامِ بُعد مقامِ قرب سے تبدیل ہوگیا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ کلمات سے مراد رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا... الخ5؎ ہیں یہ رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا ایسا قبول ہوا کہ اُن کی آدمیت کےسر پہ تاجِ نبوت اللہ تعالیٰ نے رکھ دیا۔ آج بھی اگر ہم سب دل سے رَبَّنَا ظَلَمْنَا کہہ لیں، توہماری غلامی کےسر پر اللہ تعالیٰ نبوت کا تاج تو نہیں،کیوں کہ دروازۂ نبوت تو بند ہوچکا ہے لیکن اپنی ولایت اور دوستی کا تاج رکھ دیں گے بشرطیکہ رَبَّنَا ظَلَمْنَامالہ وما علیہ کے ساتھ ہو۔ دل سے توبہ کرے، اور توبہ کے کیا معنیٰ ہیں؟ توبہ نام ہے ندامتِ قلب کا کہ دل نادم ہوجائے اور ماضی کے گناہوں کی تلافی استغفار سے کرلے اور مستقبل کے لیے عزم تقویٰ کرلے کہ اللہ آپ کو کبھی ناراض نہیں کروں گا، تو یہ توبہ ہے۔ یہ نہیں کہ زبانی توبہ توبہ کیے جارہے ہیں اور عورتوں کو دیکھے بھی جارہے ہیں۔ سینما وی سی آر دیکھ رہے ہیں اور توبہ توبہ بھی کررہے ہیں۔ ایک صاحب میرے ساتھ چل رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ مولانا! توبہ توبہ! کیا بے حیائی کا زمانہ آگیا ہے لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ  دیکھے بھی جارہے ہیں۔ بتائیے یہ نظر حرام ہے یا نہیں؟ ایسا لاحول تو خود لاحول پڑھنےوالے پر لاحول پڑھتا ہے۔ 
اس لیے شیخ محی الدین ابو زکریا نووی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ توبہ کی قبولیت کے لیے چار شرطیں ہیں:پہلی شرط اَنْ یَّقْلَعَ عَنِ الْمَعْصِیَۃِیعنی معصیت سے دور ہوجائے۔ قَلَعَ یَقْلَعُ کےمعنیٰ ہیں دور ہونا۔ایک بات یہاں یاد آگئی وَمَا قَلٰی کے معنیٰ پر۔حضرت لوط علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اِنِّیۡ  لِعَمَلِکُمۡ مِّنَ الۡقَالِیۡنَ6؎ اے بدمعاشو! لڑکوں کے ساتھ تمہاری بدفعلیوں کے اس عمل سے میں دشمنی اور بغض رکھتا ہوں۔ جب میں پڑھ رہا تھا تو میرے امتحان میں یہ سوال آیا کہ قالین کے معنیٰ لکھو۔ اب بتائیے اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو جس قالین پر ہم بیٹھے ہیں اسی قالین کو میں لکھ دیتا کہ قالین ایک موٹی سی بیٹھنے کی چیز ہوتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مالک کے کرم سے اختر پاس ہوگیا۔ قالین کے معنیٰ لکھ دیا، دشمنی کرنے والے ۔اصل میں قَالُوْنَ اسم فاعل ہے حالتِ رفعی میں لیکن مِنْ حرف جار کی وجہ سے حالتِ جری میں قَالِیْنَ بن گیا۔
_____________________________________________
5؎    الاعراف :23الشعراۤء :168
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter