Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

16 - 34
بہت ہی خطرناک معاملہ ہے،اور ایسا ایمان نصیب ہوجاتا ہے کہ گناہ چھوڑنے نہیں پڑتے    خود بخود چھوٹ جاتے ہیں۔
ایک مرتبہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ الٰہ آباد میں ایک صاحب کی تنخواہ ایک ہزار روپے تھی اور ایک ہزار روپے رشوت بھی لیتے تھے، لیکن جب مولانا شاہ وصی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آنے جانے لگے جو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے،تو ان کے دل میں اللہ کا خوف پیدا ہوگیا اور اپنی بیوی سے کہنے لگے کہ اب آیندہ رشوت نہیں لوں گا، کیوں کہ جب دوزخ میں جلوں گا تو کیا تم مجھے خدا کی آگ سے چھڑا لوگی؟ اس نے کہا ہم تو خود پریشان ہوں گے، وہاں پتا نہیں کیا حال ہوگا؟ اس نے کہا پھر آج سے رشوت نہیں لینی ہے اسی ایک ہزار میں گزارہ کرنا ہے، تو بیوی نے کہا کہ مگر یہ صبح جو پراٹھا ومکھن وغیرہ ملتا ہے یہ کہاں سے آئے گا؟
یہاں ایک لغت کا حل بتاتا ہوں۔ پراٹھا کے معنیٰ جانتے ہو؟ پر آٹھ، یعنی اس کے اندر آٹھ پر ہوتے ہیں، آٹھ پر اگر نہ ہوں تو یہ اصلی پراٹھا نہیں ہے اور اس کو کھانے کے بعد آٹھ پر سے اُڑتا بھی ہے، یعنی طاقت بھی زیادہ آجاتی ہے۔
ایک مرتبہ میں نے بنگلہ دیش میں بیان کیا کہ پرچار کیا چیز ہے؟ جس کے چار پر لگے ہوں یعنی ایڈورٹائیز۔ خیر! اس شخص کی بیوی راضی ہوگئی اور انہوں نے رشوت لینا چھوڑدی اور علماء سے پوچھ کر اہلِ حقوق کے حق ادا کیے، مہنگا مکان بھی چھوڑدیا اور پراٹھا وراٹھا سب چھوڑدیا، باسی روٹی اور رات کے سالن سے ناشتہ شروع کردیا۔ باسی روٹی میں اللہ نے لذت دی، صحت بھی پہلے سے اچھی ہوگئی، آئے دن جو گیسٹرک کی شکایت رہتی تھی اس سے بھی جان چھوٹ گئی۔ پہلے گیس شادی بیاہ میں باہر جلا کرتی تھی، اب لوگوں کے پیٹوں میں گیسیں جلتی ہیں بلاتیل پانی کے، جس کو دیکھو شکایت کرتا ہے کہ صاحب پیٹ میں بہت گیس ہے۔
ایک طالب علم نے مجھ سے کہا کہ میرے پیٹ میں ہوا بھری رہتی ہے۔ میں نے مزاحاً  کہا معلوم ہوتا ہے کہ تم نے وَ نَہَی النَّفۡسَ عَنِ  الۡہَوٰی 8؎ پر عمل نہیں کیا اورہَوٰی پر
_____________________________________________
8؎   النّٰزعٰت:40
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter