Deobandi Books

آرام دو جہاں کا طریقہ حصول

ہم نوٹ :

32 - 34
یااللہ! ہم کونفس وشیطان دبوچے ہوئے ہیں۔ ہم میں سے جس کو جس گناہ کی عادت ہو، یا اللہ! ہم میں سے جس کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو، جس کو بدنگاہی کی عادت ہو، کسی کے دل میں تکبر اور بڑائی ہو، کسی کے دل میں عورتوں کا عشق ومحبت ہو۔ یا اللہ! جس کو جو جسمانی یا روحانی بیماری ہو آپ اپنی رحمت سے اور اسمِ اعظم جتنے پڑھے یا اللہ! ان کی برکتوں سے اور ہمارے اکابر کی برکتوں سے جن کے دامن ہم نے پکڑے ہیں، ہم سب کی جسمانی اور روحانی بیماریوں کو شفا عطا فرما۔ یا اللہ! نفس وشیطان کے دست وبازو سے چھڑاکر آپ اپنے دست وبازو کی طاقت میں لے کر ہماری حفاظت فرمائیے، یا اللہ! اپنی رحمت سے حفاظت کا   تالا ہمارے دلوں پر لگادیجیے۔ آپ کے تالے کو پھر کون مخلوق ہے جو کنجی لگاسکے۔ یا اللہ! آپ ہمیں اپنی حفاظت میں قبول فرمالیجیے۔ یااللہ! آپ ہمیں اپنی حفاظت میں قبول فرمالیجیے  اور ہم سب کو اپنا بنالیجیے، نفس وشیطان سے چھڑا کر سو فیصد اپنا بنالیجیے۔ اولیاء اللہ کا جو آخری مقامِ صدیقین ہے اپنی رحمت سے اپنے کریم ہونے کے صدقے میں وہاں تک پہنچادیجیے۔ دنیا میں بھی عافیت اور آخرت میں بھی ہم آپ سے عافیت مانگتے ہیں اور عفو بھی مانگتے ہیں اور معافات بھی مانگتے ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
عفو، عافیت اور معافات کے معنیٰ
دیکھو بھئی تین باتیں مانگی گئی ہیں: عفو، عافیت اور معافات۔ عفو کے معنیٰ ہیں اے اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف کردے اور اس پر ستّاری کا پردہ ڈال دے یعنی مَحْوُ الذُّنُوْبِ وَسَتْرُ الْعُیُوْبِ،یہ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔اور عافیت کے کیا معنیٰ ہیں؟اَلسَّلَامَۃُ فِی الدِّیْنِ مِنَ الْفِتْنَۃِ،وَالسَّلَامَۃُ فِی الْبَدَنِ مِنْ سَیِّءِ الْاَسْقَامِ وَالْمِحْنَۃِ  دین کو سلامت رکھیے تمام گناہوں سے اور فتنوں سے اور بدن کو سلامت رکھیے بُری بیماریوں سے۔ اور معافات کے کیا معنیٰ ہیں؟اَنْ یُّعَافِیَکَ اللہُ مِنَ النَّاسِ اللہ تعالیٰ ہم کو عافیت دے مخلوق سے اور وَاَنْ یُّعَافِیَھُمْ مِنْکَ21؎ اور مخلوق کوعافیت دے ہم سے۔ یہ تعریف
_____________________________________________
21؎     مرقاۃ المفاتیح:396/5 ، باب جامع الدعاءمن کتاب الدعوات ، دارالکتب العلمیۃ ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تزکیہ اور اس کا طریقہ 6 1
3 اہل اللہ کی بصیرت 7 1
4 طریقۂ اسلاف میں کامیابی ہے 8 1
5 بغیر شیخ کے تزکیہ ناممکن ہے 8 1
6 محبت کا پیمانہ، شیوۂ عاشقاں 9 1
7 اللہ والی محبت کا پہلا انعام 10 1
8 محبتِ الٰہی کی پہلی شرط 10 7
9 محبتِ الٰہی کی دوسری شرط 11 7
10 محبتِ الٰہی کی تیسری شرط 11 7
11 محبتِ الٰہی کی چوتھی شرط 12 7
12 اللہ والی محبت کا دوسرا انعام 12 1
13 مسلمانوں کا ایک امتیازی شرف 13 1
14 آیت حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ... الخ کی تفسیر 14 1
15 علمائے ربانیّین کے ادب پر استدلال 16 1
16 معاشرت کا ایک اہم ادب 20 1
17 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبّت کی دلیل اتباعِ سنت ہے 21 1
18 اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کا طریقہ 22 1
19 روحانی طاقت کا استعمال کہاں کرنا چاہیے؟ 23 1
20 گناہوں سے بچانے والی مسنون دُعا 25 1
21 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للہْ کی برکت 26 1
22 موت کا مراقبہ 26 1
23 گناہ چھوڑنے کے لیے تین کام 27 1
24 نمازِ توبہ اور نمازِ حاجت کا معمول 28 1
25 کفّارۂ غیبت 29 1
26 عفو، عافیت اور معافات کے معنیٰ 32 1
Flag Counter