Deobandi Books

آرام دو جہاں کا طریقہ حصول

ہم نوٹ :

14 - 34
ایک ہیں، بس اَبَدًا کی تاکید مسلمانوں کی عزت افزائی کے لیے ہے۔ جیسے بنگلہ زبان میں    اپنا دیر کے بعد شبئی اَجْمَعِیْنَ کے معنیٰ دیتا ہے۔ یہ بات بنگلہ دیش کے ایک محدث نے  بتائی کہ شبئی کےمعنیٰ اَجْمَعِیْنَ کے ہیں۔ تو یہ امتیازی شرف اللہ تعالیٰ نے سورۂ بَیِّنَۃْمیں اَبَدًا  لگاکر ہم کو عطا فرمایا۔ شکر ہے اس مالک کا جس نے ایمان والوں کی عزت افزائی فرمائی،   ورنہ خَالِدِیْنَ سے وہ مفہوم حاصل تھا کہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے۔ اَبَدًا کا اضافہ ہے۔ لِامْتِیَازِ الشَّرَفِ شرفِ امتیازی اللہ تعالیٰ کو عطا کرنا تھا۔
آیت حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ... الخ کی تفسیر
ایک اور صاحب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کافر دوزخ میں رہیں گے جب تک اونٹ سوئی کے ناکے میں نہیں گھسے گا:
حَتّٰی یَلِجَ الۡجَمَلُ فِیۡ سَمِّ الۡخِیَاطِ 9؎
کافر دوزخ میں رہیں گے جب تک اونٹ سوئی کے سوراخ میں نہ گھس جائے۔
تو ایک صاحب جو سعودی عرب میں رہ چکے ہیں اور کراچی میں میرے دوست ہیں، بہت قابل اور پڑھے لکھے آدمی ہیں، کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تک اونٹ سوئی کے سوراخ میں نہ گھسے گا تب تک کافر دوزخ میں جلیں گے۔ تو ہوسکتا ہے کہ سوئی کا سوراخ اللہ میاں کبھی بڑا کردیں اور اونٹ کو پتلا کرکے اس میں گھسادیں اور سب کافروں سے کہیں کہ بھاگ جاؤ اور دوزخ خالی کرو۔ میں نے کہا: بھائی سنو! قرآن شریف کو عقل سے مت سمجھو، کیوں کہ اونٹ کو پتلا کرنے کی ضرورت ہی نہیں، اگر اللہ پاک چاہیں تو سوئی کا سوراخ اتنا بڑا ہوسکتا ہے کہ اس میں سے اونٹ گزر جائے۔ بھئی جتنی بڑی یہ مسجد ہے اگر اتنی بڑی سوئی بنائی جائے یا اسمبلی ہاؤس یا ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے برابر سوئی بنائی جائے تو اس میں سے کتنے اونٹ گزر جائیں گے؟ لہٰذا عقل سے ترجمہ مت کرو۔ میں نے فوراً تفسیر روح المعانی منگائی جس کے مصنف مفتیٔ بغداد علامہ آلوسی السیدمحمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔ حضرت علامہ آلوسی مفسّرعظیم ہیں جن
_____________________________________________
9؎   الاعراف:40
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تزکیہ اور اس کا طریقہ 6 1
3 اہل اللہ کی بصیرت 7 1
4 طریقۂ اسلاف میں کامیابی ہے 8 1
5 بغیر شیخ کے تزکیہ ناممکن ہے 8 1
6 محبت کا پیمانہ، شیوۂ عاشقاں 9 1
7 اللہ والی محبت کا پہلا انعام 10 1
8 محبتِ الٰہی کی پہلی شرط 10 7
9 محبتِ الٰہی کی دوسری شرط 11 7
10 محبتِ الٰہی کی تیسری شرط 11 7
11 محبتِ الٰہی کی چوتھی شرط 12 7
12 اللہ والی محبت کا دوسرا انعام 12 1
13 مسلمانوں کا ایک امتیازی شرف 13 1
14 آیت حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ... الخ کی تفسیر 14 1
15 علمائے ربانیّین کے ادب پر استدلال 16 1
16 معاشرت کا ایک اہم ادب 20 1
17 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبّت کی دلیل اتباعِ سنت ہے 21 1
18 اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کا طریقہ 22 1
19 روحانی طاقت کا استعمال کہاں کرنا چاہیے؟ 23 1
20 گناہوں سے بچانے والی مسنون دُعا 25 1
21 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للہْ کی برکت 26 1
22 موت کا مراقبہ 26 1
23 گناہ چھوڑنے کے لیے تین کام 27 1
24 نمازِ توبہ اور نمازِ حاجت کا معمول 28 1
25 کفّارۂ غیبت 29 1
26 عفو، عافیت اور معافات کے معنیٰ 32 1
Flag Counter