Deobandi Books

آرام دو جہاں کا طریقہ حصول

ہم نوٹ :

10 - 34
’’آسمان رشک برد  برزمینے کہ براویک نفس یاد و نفس بہر خدا بنشینند‘‘
یعنی جس زمین پر اللہ کے لیے کچھ بندے جمع ہوجائیں تو آسمان اس زمین پر رشک کرتا ہے کہ زمین کا یہ حصہ کیسا مبارک ہے جہاں اللہ کے یہ خاص بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔
اللہ والی محبت کا پہلا انعام
اور محبت للّٰہی کا سب سے بڑا انعام کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ حدیث قدسی میں ارشاد فرماتے ہیں کہ میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہوجاتی ہے جو آپس میں اللہ کے لیے بیٹھتے ہیں۔ بولو بھئی! یہ آپ لوگ کس لیے بیٹھے ہیں؟ اللہ کے لیے! تو اس کا انعام سن لیجیے۔
محبتِ الٰہی کی پہلی شرط
حدیثِ قدسی ہے:
وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَابِّیْنَ فِیَّ ...الخ
اور حدیثِ قدسی کیا ہے؟ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیثِ قدسی کی یہ  تعریف کی ہے :
اَلْحَدِیْثُ الْقُدْسِیُّ ھُوَ الْکَلَامُ الَّذِیْ یُبَیِّنُہُ النَّبِیُّ بِلَفْظِہٖ وَیُنْسِبُہٗ اِلٰی رَبِّہٖ4؎ 
جس حدیث کو نبی اپنے الفاظ میں بیان کرکے یہ کہہ دے کہ اللہ نے یہ فرمایا ہے، اس کو    حدیثِ قدسی کہتے ہیں۔ 
تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہوجاتی ہے جو میری محبت میں آپس میں محبت کرتے ہیں۔ آپ لوگ مجھ سے کس لیے محبت کررہے ہیں؟ بتاؤ میرا آپ سے کیا رشتہ ہے؟ کیا میں آپ کا خون کا رشتہ دار ہوں، نسبی یا صہری نَسَبًا وَّصِھْرًاکوئی رشتہ ہے؟ زبان کا رشتہ ہے،تجارت کا رشتہ ہے، ملکی رشتہ ہے، علاقائی رشتہ ہے؟ (سامعین نے جواب دیا،نہیں۔) پھر حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ نے پوچھا کہ کون سا رشتہ ہے؟ بس اللہ کے لیے رشتہ ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری محبت ان لوگوں کے لیے واجب ہوجاتی ہے جو
_____________________________________________
4؎  مرقاۃ المفاتیح :230/1،کتاب الایمان،دارالکتب العلمیۃ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تزکیہ اور اس کا طریقہ 6 1
3 اہل اللہ کی بصیرت 7 1
4 طریقۂ اسلاف میں کامیابی ہے 8 1
5 بغیر شیخ کے تزکیہ ناممکن ہے 8 1
6 محبت کا پیمانہ، شیوۂ عاشقاں 9 1
7 اللہ والی محبت کا پہلا انعام 10 1
8 محبتِ الٰہی کی پہلی شرط 10 7
9 محبتِ الٰہی کی دوسری شرط 11 7
10 محبتِ الٰہی کی تیسری شرط 11 7
11 محبتِ الٰہی کی چوتھی شرط 12 7
12 اللہ والی محبت کا دوسرا انعام 12 1
13 مسلمانوں کا ایک امتیازی شرف 13 1
14 آیت حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ... الخ کی تفسیر 14 1
15 علمائے ربانیّین کے ادب پر استدلال 16 1
16 معاشرت کا ایک اہم ادب 20 1
17 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبّت کی دلیل اتباعِ سنت ہے 21 1
18 اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کا طریقہ 22 1
19 روحانی طاقت کا استعمال کہاں کرنا چاہیے؟ 23 1
20 گناہوں سے بچانے والی مسنون دُعا 25 1
21 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للہْ کی برکت 26 1
22 موت کا مراقبہ 26 1
23 گناہ چھوڑنے کے لیے تین کام 27 1
24 نمازِ توبہ اور نمازِ حاجت کا معمول 28 1
25 کفّارۂ غیبت 29 1
26 عفو، عافیت اور معافات کے معنیٰ 32 1
Flag Counter