Deobandi Books

آرام دو جہاں کا طریقہ حصول

ہم نوٹ :

19 - 34
دو قسمیں ہیں: ایک شیخ ڈنڈا والا، ایک شیخ انڈا والا۔ ایک تو شیخ ہے جو ڈنڈا زیادہ لگاتا ہے، اس پر غیرت کی شان غالب ہے اور ایک شیخ ہے جو انڈا زیادہ کھلاتا ہے، اس پر شفقت کی شان غالب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کا رنگ الگ بنایا ہے۔ حاجی صاحب کا رنگ دیکھ لیجیے۔ حکیم الامت فرماتے ہیں کہ ہمارے حاجی صاحب ڈانٹنا اور خفا ہونا تو جانتے ہی نہ تھے، سراپا رحمت اور شفقت تھے، لیکن ان کا فیض اتنا عام تھا کہ کوئی بھی محروم نہیں رہتا تھا۔ مزاج کوئی بدل نہیں سکتا،مزاج بچپن کا ہوتا ہے۔ حکیم الامت فرماتے ہیں: ہر بزرگ کا مزاج اس کے بچپن کے مزاج کے تابع ہوتا ہے، نسبت حاصل ہونے کے بعد نسبت بھی اسی رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے، لہٰذا شیخ محبت کرے، شفقت کرے تو اس کے معنیٰ یہ نہیں کہ اس کے سرپر چڑھ جاؤ، بلکہ چاہیےاورعظمت سے دب جاؤکہ شیخ نزول کررہا ہے۔ اس ادب کی برکت دیکھیے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جن لوگوں نے میرے نبی کا ادب کیا، اپنی آواز کو پست کیا، نبی کے ادب کی وجہ سے آہستہ آہستہ بولےاُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ امۡتَحَنَ اللہُ قُلُوۡبَہُمۡ  لِلتَّقۡوٰی ہم نے ان کے دلوں کو اپنی محبت کے لیے، دوستی کے لیے، اپنی ولایت کے لیے، اپنا ولی بنانے کے لیے منتخب کرلیا، چھانٹ لیا، چن لیا، خالص کرلیا۔ اب بتاؤ کہ جس کو اللہ تعالیٰ خالص کرلے یا خالص کرنے کا ارادہ کرلے اس میں کوئی ملاوٹ کرسکتا ہے؟ جس کو اللہ اپنا بنالے اس کو کوئی اپنا بناسکتا ہے؟ اللہ کی طاقت کے مقابلے میں نفس کی طاقت ہے کہ جو اللہ سے چھین کرکے گناہ کرادے؟ شیطان کی طاقت ہے جو اللہ سے ہم کو چھین لے؟ شیطان اور نفس میں طاقت ہے کہ اللہ کے دست وبازوئے حفاظت یعنی اللہ تعالیٰ کے حفاظتی ہاتھوں کی طاقت سے ہمیں چھین لیں؟اللہ تعالیٰ جس کو اپنی حفاظت میں قبول فرمائیں اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔ تجارت اور مال ودولت کی طرف بھی اگر وہ جانا چاہے گا تو اللہ اس کو چھڑالیں گے۔ حضرت سلطان ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی طرح سے اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے تالے پر کسی مخلوق کی کنجی نہیں لگ سکتی، اس لیے یہی دُعا کرو کہ اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں قبول کرلے۔ آپ ہم کو ایسا اپنا بنالیجیے کہ ساری دنیا ہمیں اپنا نہ بناسکے۔ اے اللہ! اگر آپ ہمیں اپنا بنالیں تو نفس وشیطان ہمیں آپ سے نہیں چھین سکتے۔ جس کا ابّا بھولو پہلوان ہے اور بیٹا ابا کی گود میں ہے،یا محمد علی کلے جو دنیا کا سب سے بڑا باکسر ہے اس کی گود میں اس کا بیٹا بیٹھا ہوا ہے، تو کس کی طاقت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تزکیہ اور اس کا طریقہ 6 1
3 اہل اللہ کی بصیرت 7 1
4 طریقۂ اسلاف میں کامیابی ہے 8 1
5 بغیر شیخ کے تزکیہ ناممکن ہے 8 1
6 محبت کا پیمانہ، شیوۂ عاشقاں 9 1
7 اللہ والی محبت کا پہلا انعام 10 1
8 محبتِ الٰہی کی پہلی شرط 10 7
9 محبتِ الٰہی کی دوسری شرط 11 7
10 محبتِ الٰہی کی تیسری شرط 11 7
11 محبتِ الٰہی کی چوتھی شرط 12 7
12 اللہ والی محبت کا دوسرا انعام 12 1
13 مسلمانوں کا ایک امتیازی شرف 13 1
14 آیت حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ... الخ کی تفسیر 14 1
15 علمائے ربانیّین کے ادب پر استدلال 16 1
16 معاشرت کا ایک اہم ادب 20 1
17 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبّت کی دلیل اتباعِ سنت ہے 21 1
18 اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آنے کا طریقہ 22 1
19 روحانی طاقت کا استعمال کہاں کرنا چاہیے؟ 23 1
20 گناہوں سے بچانے والی مسنون دُعا 25 1
21 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للہْ کی برکت 26 1
22 موت کا مراقبہ 26 1
23 گناہ چھوڑنے کے لیے تین کام 27 1
24 نمازِ توبہ اور نمازِ حاجت کا معمول 28 1
25 کفّارۂ غیبت 29 1
26 عفو، عافیت اور معافات کے معنیٰ 32 1
Flag Counter