Deobandi Books

حیات تقوی

ہم نوٹ :

33 - 34
سب کے لیے، آپ کے بچوں کے بچوں کے لیے، گھر والوں کے لیے یااللہ! سارے عالَم کے مسلمانوں کے لیے قبول فرما۔ یارب العالمین! ہم سب کو اپنے اولیائے صدیقین کی جو آخری سرحد ہے یعنی نسبتِ اولیائے صدیقین وہ اخترؔ   کو، اس کی اولاد کو، گھر والوں کو، اس کے   رشتہ داروں کو اور میرے سارے سامعین حضرات کو، ان کے گھر والوں کو یااللہ! اپنی رحمت سے نسبتِ اولیائے صدیقین عطا فرمادے۔ اور ایک دعا آج کل اختر مانگ رہا ہے آپ سب سے آمین کی درخواست کرتا ہوں کہ اے خدا! ہم سب کو ایسا ایمان، ایسا یقین عطا فرمادے کہ ہماری زندگی ہر سانس آپ پر فدا ہو اور ایک سانس بھی ہم آپ کو ناراض نہ کریں، ایسی محبت اپنی عطا فرمادیجیے، ایسا جذبہ عطا فرمادیجیے، ایسی عظیم ہمت عطا فرمادیجیے کہ اے خالق حیات! اے ہماری زندگی کے پیدا کرنے والے! اور ہماری زندگی کو باقی رکھنے والے! اور ہماری زندگی کو پالنے والے! اپنی رحمت سے ہماری زندگی کے اندر ایسا ایمان اور یقین بھردیں کہ ہماری زندگی کی ہر سانس آپ کی رضا اور خوشی کے اعمال پر فدا ہو اور آپ کو ایک سانس بھی ہم ناراض نہ کریں یعنی آپ کی نافرمانی میں ایک سانس بھی مبتلا نہ ہوں۔ اگر کبھی خطا ہوجائے تو اے اللہ! توفیق توبہ سے سجدہ گاہوں کو آنسوؤں سے تر کرکے نہایت ہی ندامت کے ساتھ توبہ کی توفیق عطا فرمادیجیے۔ ہماری دنیا و آخرت سب بنادیجیے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
 بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
نقشِ قدم نبی کے ہیں جنّت کے راستے
اللہ سے مِلاتےہیں سُنّت کے راستے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حیاتِ تقویٰ 9 1
4 خونِ آرزو آفتابِ نسبت کا مطلع ہے 10 1
5 تقدیم الہام الْفُجُوْرْ عَلَی التَّقْوٰی کا راز 11 1
6 مادّۂ فجور تقویٰ کا موقوف علیہ ہے 11 1
7 تقویٰ کے لیے تقاضائے معصیت کا وجود ضروری ہے 11 1
8 راہِ حق کے غم کی عظمت 11 1
9 مونچھوں کا شرعی حکم 13 1
10 گناہ گار زندگی ترک کرنے کا ایک سچا واقعہ 13 1
11 نافرمان اعضاء کی بے وقعتی 13 1
12 تقویٰ کیا ہے؟ 14 1
13 کام نہ کرو اور انعام لو! 14 1
14 متقی کسے کہتے ہیں؟ 15 1
15 بیعت کی حقیقت 15 1
17 بیعت کی ایک حسی مثال 15 15
18 فرشتوں پر اولیاء اللہ کی فضیلت کا سبب 16 1
19 الہام فجور و تقویٰ کی دیا سلائی سے عجیب مثال 17 1
20 استزلال شیطان کا سبب کسب معصیت ہے 18 1
21 جلد توبہ کرنے کا ایک عجیب فائدہ 19 1
22 خطاکاروں پر حق تعالیٰ کی صفتِ کرم و صفتِ فضل کا ظہور 19 1
23 تقرب الی اللہ کے دو راستے 20 1
24 ایک راستہ تقویٰ ہے اور دوسرا راستہ توبہ ہے 21 1
25 جاہ اور باہ دو مہلک بیماریاں 21 1
26 آہ اور اللہ کا قرب 21 1
27 کبر کا ایٹم بم اور اس کے اجزائے ترکیبی 22 1
28 بَطَرُ الْحَقِّ اور غَمْطُ النَّاسِ کبر کے دو جزو اعظم 23 1
29 کفر سے نفرت واجب، کافر کو حقیر سمجھنا حرام 23 1
30 مجدد اعظم حکیم الامت تھانوی کی شانِ عبدیت و فنائیت 24 1
32 کبر کا بم ڈسپوزل اسکواڈ 24 1
33 کبر سے نجات کا طریقہ 25 1
34 نافرمانوں کو حقیر نہ سمجھنے کا طریقہ 25 1
35 حصولِ تقویٰ کا آسان طریقہ 26 1
36 عشق مجازی کے شدید بیماروں کے لیے نسخۂ اصلاح 26 1
37 علامہ خالد کُردی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 27 1
38 صفتِ صمدیت حق تعالیٰ کی احدیت کی دلیل ہے 28 1
39 تبدیل سیئات بالحسنات پر مولانا رومی کی عجیب تمثیل 29 1
40 آفتابِ ظاہری کا اثر نجاستوں پر 30 1
41 آفتابِ رحمتِ حق کا اثر باطنی نجاستوں پر 30 1
42 نسبت مع اللہ کے آثار 31 1
43 نورِ تقویٰ کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 31 1
44 فلاح کے معنیٰ 32 1
Flag Counter