Deobandi Books

حیات تقوی

ہم نوٹ :

19 - 34
جلد توبہ کرنے کا ایک عجیب فائدہ
لیکن علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں کہ دیکھو اگر کبھی گناہ ہوجائے تو جلدی سے توبہ کرلو کیوں کہ گناہ سے ایک اندھیرا پیدا ہوتا ہے اور اندھیرے سے دل ابلیس کا ہیڈکوارٹر بن جاتا ہے، لہٰذا تم نے اگر ابلیس کو دیر تک مسلط رکھا تو بہت سے گناہ ہوجائیں گے، لہٰذا جلدی توبہ سے اور اشک ندامت سے پھر دل کو روشن کرلو۔ علامہ آلوسی فرماتے ہیں: 
اِذَا اسْتَنَارَتْ قُلُوْبُھُمْ بِنُوْرِالنَّدَمِ وَ التَّوْبَۃِ4؎
جب ندامت اور توبہ کے نور سے دل روشن ہوجائے گا تو گناہ کے اندھیرے میں شیطان نے جو ہیڈکوارٹر بنایا تھا اسے چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔ جیسے چمگادڑ اندھیرے میں رہتا ہے، ابلیس کا مزاج بھی یہی ہے کہ گناہوں کے اندھیرے میں رہتا ہے، اگر توبہ میں دیر کی تو شیطان دیر تک رہے گا۔ کیا دُشمن کو دیر تک اپنے گھر میں آپ رکھنا چاہتے ہیں؟ لہٰذا اگر خطا ہوگئی تو جلدی سے توبہ کرنی چاہیے تاکہ ندامت اور استغفار و توبہ کے نور سے دل منور ہوجائے اور ابلیس جلد بھاگ جائے۔
خطاکاروں پر حق تعالیٰ کی صفتِ کرم و صفتِ فضل کا ظہور
آہ! اس جگہ اس آیت کی تفسیر میں علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ نقل کیا ہے۔ یہ وہ سلطان ہے کہ جس نے سلطنت خدا پر فدا کی اور دس سال غار نیشاپور میں عبادت کی، اسی کی برکت سے آج اس کے واقعہ سے اللہ کے کلام کی تفسیر پیش کی جارہی ہے    ؎
اب مرا نام بھی آئے گا ترے نام کے ساتھ
دنیا میں بہت سے بادشاہ مرکر سلطنت چھوڑگئے لیکن ان کو کوئی رحمۃ اللہ علیہ  نہیں کہتا لیکن اس 
_____________________________________________
4 ؎   روح المعانی316/2،اٰل عمرٰن (155) دار احیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حیاتِ تقویٰ 9 1
4 خونِ آرزو آفتابِ نسبت کا مطلع ہے 10 1
5 تقدیم الہام الْفُجُوْرْ عَلَی التَّقْوٰی کا راز 11 1
6 مادّۂ فجور تقویٰ کا موقوف علیہ ہے 11 1
7 تقویٰ کے لیے تقاضائے معصیت کا وجود ضروری ہے 11 1
8 راہِ حق کے غم کی عظمت 11 1
9 مونچھوں کا شرعی حکم 13 1
10 گناہ گار زندگی ترک کرنے کا ایک سچا واقعہ 13 1
11 نافرمان اعضاء کی بے وقعتی 13 1
12 تقویٰ کیا ہے؟ 14 1
13 کام نہ کرو اور انعام لو! 14 1
14 متقی کسے کہتے ہیں؟ 15 1
15 بیعت کی حقیقت 15 1
17 بیعت کی ایک حسی مثال 15 15
18 فرشتوں پر اولیاء اللہ کی فضیلت کا سبب 16 1
19 الہام فجور و تقویٰ کی دیا سلائی سے عجیب مثال 17 1
20 استزلال شیطان کا سبب کسب معصیت ہے 18 1
21 جلد توبہ کرنے کا ایک عجیب فائدہ 19 1
22 خطاکاروں پر حق تعالیٰ کی صفتِ کرم و صفتِ فضل کا ظہور 19 1
23 تقرب الی اللہ کے دو راستے 20 1
24 ایک راستہ تقویٰ ہے اور دوسرا راستہ توبہ ہے 21 1
25 جاہ اور باہ دو مہلک بیماریاں 21 1
26 آہ اور اللہ کا قرب 21 1
27 کبر کا ایٹم بم اور اس کے اجزائے ترکیبی 22 1
28 بَطَرُ الْحَقِّ اور غَمْطُ النَّاسِ کبر کے دو جزو اعظم 23 1
29 کفر سے نفرت واجب، کافر کو حقیر سمجھنا حرام 23 1
30 مجدد اعظم حکیم الامت تھانوی کی شانِ عبدیت و فنائیت 24 1
32 کبر کا بم ڈسپوزل اسکواڈ 24 1
33 کبر سے نجات کا طریقہ 25 1
34 نافرمانوں کو حقیر نہ سمجھنے کا طریقہ 25 1
35 حصولِ تقویٰ کا آسان طریقہ 26 1
36 عشق مجازی کے شدید بیماروں کے لیے نسخۂ اصلاح 26 1
37 علامہ خالد کُردی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 27 1
38 صفتِ صمدیت حق تعالیٰ کی احدیت کی دلیل ہے 28 1
39 تبدیل سیئات بالحسنات پر مولانا رومی کی عجیب تمثیل 29 1
40 آفتابِ ظاہری کا اثر نجاستوں پر 30 1
41 آفتابِ رحمتِ حق کا اثر باطنی نجاستوں پر 30 1
42 نسبت مع اللہ کے آثار 31 1
43 نورِ تقویٰ کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 31 1
44 فلاح کے معنیٰ 32 1
Flag Counter