Deobandi Books

حیات تقوی

ہم نوٹ :

23 - 34
بَطَرُ الْحَقِّ اور غَمْطُ النَّاسِ کبر کے دو جزو اعظم
تکبر کیا ہے؟ اس کے اجزائے ترکیبیہ سے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مطلع فرمایا بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ 6؎ حق بات قبول نہ کرنا کبر ہے۔ جیسے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نہیں مانتے، کچھ بھی کہتے رہو، ہم عمل نہیں کریں گے، ہم مولویوں کی بات نہیں سنتے۔ حق بات جانتا ہے، دل کہہ رہا ہے کہ یہ شخص حق بات کہہ رہا ہے، مگر اس کو قبول نہ کرے یہ متکبر ہے اور دوسری علامت ہے غَمْطُ النَّاسِ، الناس کا لفظ سن لیجیے، مؤمن نہیں فرمایا، الناس فرمایا۔ لہٰذا اگر کسی کافر کو بھی حقیر سمجھتا ہے تو کبر آگیا اور وہ سزا کے لائق ہوگیا۔ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔ اب آپ کہیں گے کہ بھلا کافر کو بھی ہم حقیر نہ سمجھیں! تو خوب سمجھ لیجیے کہ کافر کے کفر سے بغض رکھنا فرض ہے، مگر کافر کو حقیر سمجھنا حرام ہے کیوں کہ ہوسکتا ہے کہ مرتے دم اس کو کلمہ نصیب ہوجائے اور اس کا خاتمہ ایمان پر ہو۔
کفر سے نفرت واجب، کافر کو حقیر سمجھنا حرام
مولانا قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک ہندو بنیے کو خواب میں دیکھا کہ جنت میں ٹہل رہا ہے۔ پوچھا کہ لالہ جی! تو کہاں سے جنت میں آگیا؟ اس نے کہا کہ مولوی صاحب مرتے دم ’’اَن کہی‘‘ کہہ لی تھی یعنی کلمہ پڑھ لیا تھا لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ۔ ہندو کلمہ کو ’’ اَن کہی‘‘ کہتا ہے یعنی نہ کہنے والی بات لیکن اللہ تعالیٰ کی توفیق ہوگئی، عمر بھر رام رام کیا تھا مگر مرتے وقت کام بن گیا، کافر کو بھی حقیر سمجھنا اسی لیے حرام ہے، نہ معلوم خاتمہ کیسا لکھا ہوا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں  ؎
ہیچ  کافر  را  بہ  خواری  منگرید
کہ  مسلماں بودنش باشد  اُمید
کسی کافر کو بھی ذلیل مت سمجھو، حقارت سے مت دیکھو کیوں کہ مرنے سے پہلے اس کے مسلمان ہوجانے کی اُمید ہے، ہوسکتا ہے کہ ا س کا خاتمہ ایمان پر لکھا ہو اور اپنے بارے میں 
_____________________________________________
6 ؎    الصحیح لمسلم:65/1باب تخریج الکبر وبیانہ، ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حیاتِ تقویٰ 9 1
4 خونِ آرزو آفتابِ نسبت کا مطلع ہے 10 1
5 تقدیم الہام الْفُجُوْرْ عَلَی التَّقْوٰی کا راز 11 1
6 مادّۂ فجور تقویٰ کا موقوف علیہ ہے 11 1
7 تقویٰ کے لیے تقاضائے معصیت کا وجود ضروری ہے 11 1
8 راہِ حق کے غم کی عظمت 11 1
9 مونچھوں کا شرعی حکم 13 1
10 گناہ گار زندگی ترک کرنے کا ایک سچا واقعہ 13 1
11 نافرمان اعضاء کی بے وقعتی 13 1
12 تقویٰ کیا ہے؟ 14 1
13 کام نہ کرو اور انعام لو! 14 1
14 متقی کسے کہتے ہیں؟ 15 1
15 بیعت کی حقیقت 15 1
17 بیعت کی ایک حسی مثال 15 15
18 فرشتوں پر اولیاء اللہ کی فضیلت کا سبب 16 1
19 الہام فجور و تقویٰ کی دیا سلائی سے عجیب مثال 17 1
20 استزلال شیطان کا سبب کسب معصیت ہے 18 1
21 جلد توبہ کرنے کا ایک عجیب فائدہ 19 1
22 خطاکاروں پر حق تعالیٰ کی صفتِ کرم و صفتِ فضل کا ظہور 19 1
23 تقرب الی اللہ کے دو راستے 20 1
24 ایک راستہ تقویٰ ہے اور دوسرا راستہ توبہ ہے 21 1
25 جاہ اور باہ دو مہلک بیماریاں 21 1
26 آہ اور اللہ کا قرب 21 1
27 کبر کا ایٹم بم اور اس کے اجزائے ترکیبی 22 1
28 بَطَرُ الْحَقِّ اور غَمْطُ النَّاسِ کبر کے دو جزو اعظم 23 1
29 کفر سے نفرت واجب، کافر کو حقیر سمجھنا حرام 23 1
30 مجدد اعظم حکیم الامت تھانوی کی شانِ عبدیت و فنائیت 24 1
32 کبر کا بم ڈسپوزل اسکواڈ 24 1
33 کبر سے نجات کا طریقہ 25 1
34 نافرمانوں کو حقیر نہ سمجھنے کا طریقہ 25 1
35 حصولِ تقویٰ کا آسان طریقہ 26 1
36 عشق مجازی کے شدید بیماروں کے لیے نسخۂ اصلاح 26 1
37 علامہ خالد کُردی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 27 1
38 صفتِ صمدیت حق تعالیٰ کی احدیت کی دلیل ہے 28 1
39 تبدیل سیئات بالحسنات پر مولانا رومی کی عجیب تمثیل 29 1
40 آفتابِ ظاہری کا اثر نجاستوں پر 30 1
41 آفتابِ رحمتِ حق کا اثر باطنی نجاستوں پر 30 1
42 نسبت مع اللہ کے آثار 31 1
43 نورِ تقویٰ کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 31 1
44 فلاح کے معنیٰ 32 1
Flag Counter