ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016 |
اكستان |
|
آئِبُوْنَ تَآئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔ ''ہم سفر سے آنے والے ہیں تو بہ کر نے والے ہیں عبادت کرنے والے ہیں اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ '' (١٦) جب کسی دُوسرے کو رُخصت کرے تو کہے : اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ اَعْمَالِکَ۔ ''میں اللہ کے سپرد کرتاہوں تیرا دین اور تیری قابلِ حفاظت چیزیں اور تیرے اَعمال کے خاتمے۔'' (١٧) جب کسی مصیبت زدہ کو دیکھے تو کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّآ ابْتَلَاکَ بِہ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً ''شکر ہے اللہ کاجس نے مجھے عافیت میں رکھا ہے اِس مصیبت سے جس میں تجھ کو مبتلا کیا ہے اور اپنی بہت سی مخلوق پر اُس نے مجھے فضیلت بخشی ہے (یہ سب اُسی کاکام ہے میرا کوئی کمال نہیں)۔ '' (١٨) جب کسی شہر میں داخل ہوتو کہے : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا۔ ''اے اللہ ! ہمارے لیے اِس شہر میں برکت دے اور اِس کو ہمارے واسطے مبارک کر۔'' (١٩) جب کسی مجلس سے اُٹھے تو کہے : سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ ''اے اللہ ! میں تیری پاکی بیان کر تا ہوں اور تیری حمد کرتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔'' ض ض ض