Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016

اكستان

11 - 65
قرآنِ حکیم نیکی کی تعریف اِس طرح کرتاہے کہ مالی نظام کے اُس حصہ کو جو فرد کی معیشت اور معا شرت سے تعلق رکھتا ہے اُس کو بھی وہ نیکی کا ضروری باب گر دانتا ہے کہ جب تک اُس پر عمل نہ ہو لفظِ ''نیکی''    بے معنٰی ہے اور کوئی فرد خواہ کتنا عبادت گزار ہو کتنا ہی شب بیدار ہو مسلسل روزوں پر روزے رکھتا ہو  رات دن تسبیح جپتاہو، جب تک نیکی کے اِس باب کو عمل میں نہیں لائے گا وہ صالح اور نیک نہیں ہو گا۔ 
سورہ ٔ بقرہ آیت نمبر ١٧٧ کا خلاصہ یہ ہے  : 
''نیکی اور بھلائی یہ نہیں ہے کہ (عبادت کے وقت )اپنامنہ پو رب کی طرف پھیر لو  یا پچھم کی طرف (اور ظاہری رسوم کی پا بندی کرو) نیکی یہ ہے کہ اپنی اِصلاح اور شخصیت کی تعمیر اِس طرح کرو  : 
(الف)  اللہ پر، آخرت کے دن پر، فر شتوں پر، آسمانی کتابوں پر، خدا کے تمام نبیوں پر تمہارا اِیمان ہو (عقیدہ صحیح ہوجو بنیادی شرط ہے)۔
(ب)  اور اُس وقت جبکہ (اپنی اور اپنے اہل و عیال کی ضرورتیں موجود ہوں،  اُن کی ذمہ داریاں تم پر لازم ہوں جن کے پورا کرنے کے لیے خود تمہیں) مال محبوب ہو، تم یہ محبوب مال رشتہ داروں یتیموں مسکینوں مسافروں کی اِمداد سائلوں  کا سوال پورا کرنے اور گر دنوں کو چھڑانے میں خرچ کرو۔ 
(ج)  پورے آداب و شرائط کے ساتھ نماز قائم کرو۔ 
(د)  زکوة اَدا کرو۔ 
(ر)  اپنی بات کے پکے رہو، جب قول و اِقرار کر لو تو اُس کو پورا کرو۔ 
(ھ)  اور تنگی اور مصیبت کی گھڑی ہو یا خوف و ہراس کا وقت، ہر حال میں صبر (ضبط و تحمل اور اِستقلال )سے کام لو ،یہی ہیں جو نیکی کی راہ میں سچے ہیں اور یہی ہیں متقی اور پر ہیز گار۔'' 
اِس آیت میں خرچ کی دو مدیںبیان کی گئی ہیں  : 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 7 1
5 آقائے نامدار ۖ کی دُنیاسے بے رغبتی 7 4
6 دُنیا گزارے کی جگہ ہے محبت کی نہیں : 8 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 10 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 10 7
9 قومی مصارف اور ذرائع آ مدنی....... کتاب اللہ کے اِشارات : 10 7
10 نیکی : 10 7
11 دُوسری ضرورتیں اورمَداتِ آمدنی : 12 7
12 تناسب : 15 7
13 دفاعی مصارف اور ذرائع آمدنی : 16 7
14 حکومت ِاِسلامیہ ، پوری دُنیا کی قیادت : 16 13
15 اَقلیتوں پر بوجھ نہیں ڈالا گیا : 18 13
16 اِسلام کیا ہے ؟ 20 1
17 خاص وقتوں کی خاص دُعائیں 20 16
18 قصص القرآن للاطفال 24 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 24 18
20 ( ہاتھی والوں کا قصہ ) 24 18
21 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 28 1
22 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 28 21
23 اِبتدائی تعلیم : 28 21
24 روانگی دیو بند و آغاز ِ عربی : 29 21
25 دارُالعلوم دیو بند میں علمی اِستفادہ : 29 21
26 اَسا تذۂ کرام : 30 21
27 زمانہ ٔ طالب علمی میں خصوصی شغف : 31 21
28 مد ینہ منورہ میں درس و تد ریس : 32 21
29 صدارت دارُالعلوم دیو بند : 34 21
30 درسِ حدیث : 34 21
31 خصوصیاتِ سنن تر مذی : 35 21
32 سلسلہ سند ِ حدیث : 35 21
33 کیا اِسلام کی اِشاعت میں جبر و اِکراہ کا دخل ہے ؟ 38 1
34 کیا دین ِمسیحی میں قتال کا تصور نہیں ؟ 40 33
35 یہودیت اور تشدد پسندی : 40 33
36 ایک اور واقعہ : 53 33
37 بقیہ : قرآن کے پیارے قصے 57 18
38 گلدستہ ٔ اَحادیث 58 1
39 حضور ۖ ہر مہینہ تین روزے رکھا کرتے تھے : 58 38
40 نبی اَکرم ۖ روزانہ سوتے وقت تینوں قل پڑھ کر دم کیا کرتے تھے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 62 1
42 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter