Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014

اكستان

56 - 65
متعلق ہیں ۔''(آلاتِ جدیدہ کے شرعی اَحکام ص١٤٢، طبع مکتبہ رضوان شاہ دہلی)
اِسی طرح حضرت مولانا مفتی رشید اَحمد صاحب  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
'' اِس کو عکس کہنا بھی صحیح نہیں، اِس لیے کہ عکس اَصل کے تابع ہوتا ہے اور یہاں اصل کی موت کے بعد بھی اُس کی تصویر باقی رہتی ہے۔'' ( احسن الفتاوی:٩/٨٩)
دُوسری جگہ مزید وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں  :
''تصویر اور عکس دو بالکل متضاد چیزیں ہیں، تصویر کسی چیز کا پائیدار اور محفوظ نقش ہوتا ہے، عکس ناپائیدار اور وقتی نقش ہوتا ہے، اَصل کے غائب ہوتے ہی اُس کا عکس بھی غائب ہو جاتا ہے ، ویڈیو کے فیتے میں تصویر محفوظ ہوتی ہے جب چاہیں جتنی بار چاہیں ٹی وی کی اسکرین پر اُس کا نظارہ کر لیں اور یہ تصویر تابع اَصل نہیں بلکہ اُس سے بالکل لا تعلق اور بے نیاز ہے، کتنے لوگ ہیں جو مرکھپ گئے، دُنیا میں اُن کا نام ونشان نہیں مگر اُن کی متحرک تصاویر ویڈیو کیسٹ میں محفوظ ہیں، ایسی تصویر کو کوئی بھی پاگل عکس نہیں کہتا، صرف اِتنی سی بات کو لے کرکہ ویڈیو کے فیتے میں ہمیں تصویر نظر نہیں آتی، تصویر کے وجود کا اِنکار کر دینا کھلا مغالطہ ہے۔'' ( احسن الفتاوی ٨/٣٠٢)
حضرت مولانا محمدیوسف صاحب لدھیانوی  کا ایک فتوی ''تصویر اور سی ڈی کے شرعی اَحکام'' میں اِن الفاظ کے ساتھ نقل کیا گیا ہے  :
'' ٹی وی اور ویڈیو فلم کا کیمرہ جو تصویریں لیتا ہے وہ اگرچہ غیر مرئی ہیں لیکن تصویر بہرحال محفوظ ہے او راِس کو ٹی وی پر دیکھا اور دِکھایا جاتا ہے اِس کو تصویر کے حکم سے خارج نہیں کیا جاسکتا، زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہاتھ سے تصویر بنانے کے فرسودہ نظام کے بجائے سائنسی ترقی نے تصویر سازی کا ایک دقیق طریقہ اِیجاد کر لیا ہے، تصویر تو حرام ہی رہے گی۔'' (تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام :ص٩٤ )
قدیم زمانے میں تصویر ہاتھ سے بنتی تھی پھر کیمرے کی اِیجاد نے اُس قدیم طریقے میں ترقی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 2 1
3 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 16 1
6 اگر اَعمال اچھے ہوں تو لمبی عمر مبارک ہے : 17 5
7 ہر عمل نیکی بن سکتا ہے : 19 5
8 حضرت جنید کا قصہ : 19 5
9 ''جھوٹ''کیا ہے ؟ 21 5
10 قرآن کی تفسیر حدیث ہی سے کی جاسکتی ہے ڈکشنری سے نہیں : 21 5
11 گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی : 24 5
12 فرض نماز پڑھنے کا فائدہ،نہ پڑھنے کا نقصان : 24 5
13 اِسلام کیا ہے ؟ 25 1
14 ساتواں سبق 25 13
15 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 25 13
16 پاک کمائی اور اِیماندارانہ کار وبار : 25 13
17 معاملات میں نرمی اور رحم دِلی : 26 13
18 قصص القرآن للاطفال 28 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 18
20 (قارون کا واقعہ ) 28 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
22 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 21
23 حضرت عثمان کے چند نصیحت آموزکلمات : 31 21
24 قربانی کے مسائل 33 1
25 قربانی کس پر واجب ہے : 33 24
26 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 34 24
27 قربانی کا وقت : 34 24
28 قربانی کے جانور : 35 24
29 قربانی کا گوشت اور کھال : 37 24
30 متفرق مسائل : 38 24
31 ذبح سے پہلے کی دُعا : 39 24
32 ذبح کے بعد کی دُعا : 39 24
33 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 40 1
34 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں : 40 33
35 اِسلامی معاشرت 46 1
36 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 46 35
37 تِلک : 46 35
38 جہیز : 47 35
39 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 48 1
40 فضائل سورۂ اِخلاص 48 39
41 ڈیڑھ ہزار نیکیاں : 48 39
42 یوم ِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 49 39
43 گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 50 39
44 ڈیجیٹل تصویر 51 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 58 35
46 مؤرخین، مصنفین اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی کے متوسلین کے لیے 59 1
47 کیا اِس سے خلیفہ ہونا ثابت کیا جاسکتا ہے ؟ 63 46
Flag Counter