Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014

اكستان

40 - 65
قسط  :  ٧
فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے  ؟
(  حضرت مولانا منیر اَحمدصا حب، اُستاذ الحدیث جامعہ اِسلامیہ باب العلوم کہروڑپکا  )
 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں  :
ہم نے جو فرقہ واریت کا حل پیش کیا ہے یعنی کتاب و سنت کی جدید تحقیقات کا دروازہ بند کرکے اُمت میں جو پہلے سے متواتر و متوارث معمول بہ تحقیق چلی آ رہی ہے سب کو اُ س کا پابند کرنا کیونکہ کتاب و سنت کی وہ متواتر تحقیق و تشریح صراط مستقیم ،دین قیم ،طریق ِحق اور راہِ ہدایت ہے اِس کو قرآن و حدیث کی روشنی میں ملاحظہ کریں۔
(١)  قرآنِ کریم میں ہے  :
(  وَمَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدَ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْھُدٰی وَ یَتَّبِعْ غَیْرَسَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہ مَا تَوَلّٰی وَ نُصْلِہ جَہَنَّمَ وَسَآئَ تْ مَصِیْرًا ) (سُورة النساء  :  ١١٥ )
 ''جس شخص پرراہِ ہدایت واضح ہوگئی پھر بھی وہ رسول کی مخالفت کرتا ہے اور مؤمنین کے راستے کے خلاف چلتا ہے، ہم (دُنیا) میں اُس کو پھیر دیں گے جدھروہ پھرتاہے اور (آخرت) میں اُسے جہنم میں دھکیل دیں گے جو بُرا ٹھکانہ ہے۔''
 اِس آیت میں ( وَ یَتَّبِعْ غَیْرَسَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ )  کا عطف (  یُشَاقِقِ الرَّسُوْلَ) پر عطف تفسیری ہے جیسا کہ آبائو اَجداد ،پیر ومرشد ،حسین و جمیل ،سیر و تفریح ،ذہین و فطین ،دین و شریعت میں ہر دواِسموں کے مجموعہ میں دُوسرے اِسم کا پہلے پرعطف تفسیر ی ہے یعنی دُوسرا اِسم پہلے اِسم کی تفسیر ہے  جس کا مطلب یہ ہوا کہ دونوں کا مصداق اور دونوں کی مراد ایک ہے، اِسی طرح ( وَ یَتَّبِعْ غَیْرَسَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ )کا عطف (  یُشَاقِقِ الرَّسُوْلَ) پربھی عطف ِتفسیری ہے یعنی رسول اللہ  ۖ  کی مخالفت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 2 1
3 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 16 1
6 اگر اَعمال اچھے ہوں تو لمبی عمر مبارک ہے : 17 5
7 ہر عمل نیکی بن سکتا ہے : 19 5
8 حضرت جنید کا قصہ : 19 5
9 ''جھوٹ''کیا ہے ؟ 21 5
10 قرآن کی تفسیر حدیث ہی سے کی جاسکتی ہے ڈکشنری سے نہیں : 21 5
11 گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی : 24 5
12 فرض نماز پڑھنے کا فائدہ،نہ پڑھنے کا نقصان : 24 5
13 اِسلام کیا ہے ؟ 25 1
14 ساتواں سبق 25 13
15 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 25 13
16 پاک کمائی اور اِیماندارانہ کار وبار : 25 13
17 معاملات میں نرمی اور رحم دِلی : 26 13
18 قصص القرآن للاطفال 28 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 18
20 (قارون کا واقعہ ) 28 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
22 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 21
23 حضرت عثمان کے چند نصیحت آموزکلمات : 31 21
24 قربانی کے مسائل 33 1
25 قربانی کس پر واجب ہے : 33 24
26 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 34 24
27 قربانی کا وقت : 34 24
28 قربانی کے جانور : 35 24
29 قربانی کا گوشت اور کھال : 37 24
30 متفرق مسائل : 38 24
31 ذبح سے پہلے کی دُعا : 39 24
32 ذبح کے بعد کی دُعا : 39 24
33 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 40 1
34 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں : 40 33
35 اِسلامی معاشرت 46 1
36 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 46 35
37 تِلک : 46 35
38 جہیز : 47 35
39 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 48 1
40 فضائل سورۂ اِخلاص 48 39
41 ڈیڑھ ہزار نیکیاں : 48 39
42 یوم ِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 49 39
43 گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 50 39
44 ڈیجیٹل تصویر 51 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 58 35
46 مؤرخین، مصنفین اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی کے متوسلین کے لیے 59 1
47 کیا اِس سے خلیفہ ہونا ثابت کیا جاسکتا ہے ؟ 63 46
Flag Counter