Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014

اكستان

38 - 65
مسئلہ  :  سات آدمی گائے میںشریک ہوں اور آپس میں گوشت تقسیم کریں تو تقسیم میں   اَٹکل سے کام نہ لیں بلکہ خوب ٹھیک ٹھیک تول کر بانٹیں کیونکہ کسی حصہ کے کم یا زیادہ ہونے میں سود ہو جائے گا خواہ شریک اِس پر راضی بھی ہوں ۔ اورجس طرف گوشت زیادہ گیا ہے اُس کا کھانا بھی جائز نہیں اَلبتہ اگر گوشت کے ساتھ سری پائے اور کھال کو بھی شریک کرلیا تو جس طرف سری پائے یاکھال  ہو اُس طرف اگرگوشت کم ہو تو درست ہے چاہے جتنا کم ہو، جس طرف گوشت زیادہ ہو اُس طرف    سری پائے بڑھائے گئے تو اَب بھی سود رہا۔ 
مسئلہ  :  اگر ایک جانور میں کئی آدمی شریک ہیں اور وہ سب آپس میں تقسیم نہیں کرتے بلکہ ایک ہی جگہ کچایاپکا کر فقراء واَحباب میں تقسیم کریں تو یہ بھی جائز ہے۔
مسئلہ  :  تین بھائی یا زیادہ یعنی سات تک بھائی ایک گائے میں شریک ہوں اور کہیں کہ   اپنی اپنی ضرورت کا گوشت لے لو اور باقی فقراء پر تقسیم کردو تو یہ جائز نہیں بلکہ یا تو پہلے کچھ فقراء کو دے کر پھر باقی کو برابر برابر تقسیم کرلیں یا پہلے برابربرابر تقسیم کریں پھر ہر ایک اپنے حصہ میںسے فقراء کودے۔ 
متفرق مسائل  :
مسئلہ  :  اُونٹ میں نحراَفضل ہے اورذبح بھی جائزہے جبکہ گائے بکری میں ذبح مستحب ہے ۔ 
مسئلہ  :  تنہا ایک شخص پوری گائے ذبح کرے تو پوری گائے ایک قربانی ہوکرکُل کی کُل  واجب ہوئی۔ 
مسئلہ  :  اپنی قربانی کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا بہتر ہے ۔اگر کوئی خود ذبح کرنا نہ جانتا ہو یا اُس کی ہمت نہ ہوتی ہو تو کسی اورسے ذبح کرالے اورذبح کے وقت جانور کے سامنے کھڑا ہونا بہتر ہے۔
مسئلہ  :  قربانی کرتے وقت زبان سے نیت کہنا اور دُعا پڑھنا ضروری نہیں۔ اگر دِل میں خیال کرلیا کہ میں قربانی کرتا ہوں اورزبان سے کچھ نہیں پڑھا فقط زبان سے  بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرْ  کہہ کر ذبح کردیا تو بھی قربانی درست ہو گئی لیکن اَگر یاد ہو تو دُعا پڑھ لینا بہتر ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 2 1
3 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 16 1
6 اگر اَعمال اچھے ہوں تو لمبی عمر مبارک ہے : 17 5
7 ہر عمل نیکی بن سکتا ہے : 19 5
8 حضرت جنید کا قصہ : 19 5
9 ''جھوٹ''کیا ہے ؟ 21 5
10 قرآن کی تفسیر حدیث ہی سے کی جاسکتی ہے ڈکشنری سے نہیں : 21 5
11 گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی : 24 5
12 فرض نماز پڑھنے کا فائدہ،نہ پڑھنے کا نقصان : 24 5
13 اِسلام کیا ہے ؟ 25 1
14 ساتواں سبق 25 13
15 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 25 13
16 پاک کمائی اور اِیماندارانہ کار وبار : 25 13
17 معاملات میں نرمی اور رحم دِلی : 26 13
18 قصص القرآن للاطفال 28 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 18
20 (قارون کا واقعہ ) 28 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
22 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 21
23 حضرت عثمان کے چند نصیحت آموزکلمات : 31 21
24 قربانی کے مسائل 33 1
25 قربانی کس پر واجب ہے : 33 24
26 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 34 24
27 قربانی کا وقت : 34 24
28 قربانی کے جانور : 35 24
29 قربانی کا گوشت اور کھال : 37 24
30 متفرق مسائل : 38 24
31 ذبح سے پہلے کی دُعا : 39 24
32 ذبح کے بعد کی دُعا : 39 24
33 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 40 1
34 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں : 40 33
35 اِسلامی معاشرت 46 1
36 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 46 35
37 تِلک : 46 35
38 جہیز : 47 35
39 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 48 1
40 فضائل سورۂ اِخلاص 48 39
41 ڈیڑھ ہزار نیکیاں : 48 39
42 یوم ِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 49 39
43 گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 50 39
44 ڈیجیٹل تصویر 51 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 58 35
46 مؤرخین، مصنفین اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی کے متوسلین کے لیے 59 1
47 کیا اِس سے خلیفہ ہونا ثابت کیا جاسکتا ہے ؟ 63 46
Flag Counter