ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014 |
اكستان |
|
حضرت مرشدی فدائے ملت کا کوئی خط بھی وہ پیش کر رہے ہیں جس میں کسی کو لکھا گیا ہے کہ ''وہ ذکر قلبی حضرت مولا قاضی مظہر حسین صاحب یا حضرت مولانا سیّد محمداَصلح الحسینی سے سیکھ لیں۔'' کیا اِس سے خلیفہ ہونا ثابت کیا جاسکتا ہے ؟ اُستاذی شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب قدس اللہ سرہ سے بھی حضرت مولانا سیّد محمد اَصلح الحسینی کو خلافت نہیں تھی۔ حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب نے اپنی عمر کے آخری حصے میں اپنے خلفاء کی فہرست اپنے صاحبزادے حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدظلہم ( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور) سے لکھوا کر بھیجی تھی جس میں اُن کے خلفاء کے نام تھے اُن میں مولانا کا نام نہیں تھا، اِس لیے یہ دعوی بھی غلط ہے کہ وہ حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے خلیفہ تھے۔اِن ہی دو باتوں سے اَندازہ ہو سکتا ہے کہ اِسلام اَخبار میں شائع ہونے والے مضمون سے کتنی غلط فہمیاں ہوں گی ؟ سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اَلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ (١٠ ذوالقعدة ١٤٣٥ھ/ ٦ ستمر ٢٠١٤ء ) وفیات محترم ڈاکٹر خالد مسعودصاحب کی اہلیہ صاحبہ طویل علالت کے بعد٥ستمبر کو لندن میں اِنتقال فرما گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فر ماکر جنت الفردوس میں اَعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومہ کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔