ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014 |
اكستان |
|
گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی : میں نے بتایا کہ نافرمانی اُس کا نام ہے کہ جس میں گناہ نہ ہوتا ہو لیکن اگر اُس کام کے کرنے میں جو ماں باپ کہہ رہے ہیں گناہ ہوتا ہے پھر وہ نہ کرنا یہ عقوق میں داخل نہیں ہے ،وہ کہتے ہیں جاؤ پیسے لے جاؤ سنیما دیکھ آؤ،اَلگ اَلگ سمجھ ہے ماں باپ کی بھی، ہر اِنسان کی سمجھ اللہ نے اَلگ بنائی ہے، ایسی کوئی چیز کہتا ہے وہ نہیں مانتا، نہیں مانتاتو بس ٹھیک ہے اُس میں گناہ نہیں ہے عقوق میں وہ داخل نہیں ہے ، جائز کام کو کہتے ہیں پھر بھی وہ نہیں کرتا پھر بھی ٹلا جاتا ہے وہ عقوق میں داخل ہوجائے گا۔ فرض نماز پڑھنے کا فائدہ،نہ پڑھنے کا نقصان : اور نماز ِ مکتوبہ نہ چھوڑو ،نمازِ مکتوبہ اِس کے میں نے فوائد بتائے تھے پچھلی دفعہ کہ وہ آدمی اللہ کی ذمہ داری میں گویا آجاتا ہے یہاں فِیْ ذِمَّةِ اللّٰہِ آیا ہے اور فَقَدْ بَرِأَ تْ مِنْہُ ذِمَّةُ اللّٰہِ ١ اللہ کی ذمہ داری اُس سے بری ہے ۔ ایک معنی تو یہ ہیںکہ جو آدمی نماز پڑھے گا ہم اُس پر تلوار نہیں اُٹھائیں گے ،ہم نماز پڑھتا ہوا دیکھ کر سمجھ جائیں گے کہ یہ مسلمان ہے یعنی جہاد کے موقع پر اور اگر نماز کا وقت آیا اَذان بھی دی گئی سب نے نماز پڑھی اور وہ اُدھر نظر آرہا ہے بیٹھا ہوا ویسے ہی پھر اُسے کوئی مجاہد اگر تیر ماردے گا تو وہ پھر یہ نہیں، شمار نہیں ہوگا اِس طرح سے بَرِأَتْ مِنْہُ ذِمَّةُ اللّٰہِ اللہ کی ذمہ داری میںوہ نہیں ہے ۔ دُوسری صورت وہ ہے کہ نماز پڑھتا ہے تو نماز میں خود آیات ایسی آتی ہیں،دُعائیں ایسی آتی ہیں جن میںاللہ سے مدد طلب کی جاتی ہے اور ہدایت کی بھی ( اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ )تیری ہی عبادت کرتے ہیں تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں تو مدد چاہنا آگیا اِس میں، اور بھی ایسے کلمات آرہے ہیں جن میں اِنسان کی حفاظت ہوتی ہے ایک طرح کی، حصار رہتا ہے ایک طرح کا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ کی توفیق عطا فرمائے عمل کی توفیق فرمائے ،آخرت میں رسول اللہ ۖ کے ساتھ محشور فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعا ......... ١ مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث ٦١