ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) قرآن کی تفسیر حدیث ہی سے کی جاسکتی ہے ڈکشنری سے نہیں گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی ''سٹھیا''جانے سے پناہ چاہے،لمبی عمر سے نہیں نیت ٹھیک ہو تو ہر کام عبادت بن جاتا ہے (کیسٹ نمبر81 سائیڈB 13 - 12 - 1987 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے آدابِ معاشرت سکھائے اور اُن کو فرض کردیا ضروری بتادیا، ہیں رہن سہن کے، تعلقات کے، رشتہ داری کے لیکن اُنہیں ضروری اور واجب قرار دے دیا اور اُن کو عبادت بنا دیا، آپ نے نہیں بنایا اللہ نے بنایا ہے اور رسول اللہ ۖ نے بتایا ہے، بنایا خدا نے ہے بتایا آپ نے ہے تو اُس میں یہ چیزیں آتی ہیں کہ والدین کی نافرمانی درست نہیں اور عقوق یعنی نافرمانی کسے کہتے ہیں ؟ نافرمانی کا مطلب یہ ہے کہ خدا اور بندے دونوں کے خلاف ہو ، اگر بات صرف ماں کی یا باپ کی ہے تو دیکھا جائے گا جائز ہے یا جائز نہیں، حد ِ جواز میں ہے تو بھی واجب ہے ماننی اور اگر حد ِ جواز میں بھی نہیں ہے، شریعت کی تعلیم اُس کے خلاف ہے اور فقہا کا فتوی اُس کے خلاف ہے تو پھر نہیں ہے ماننی ، ایسے ہی جو شریعت کے خلاف بات ہو جس کی وہ تاکید کرتے ہیں وہ بھی نہیں ماننی ، جب